رتن ٹاٹا کے انتقال پر جھارکھنڈ میں ایک دن کا سرکاری سوگ
وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نےکیا تعزیت کااظہار الحیات نیوز سروس رانچی، 10 اکتوبر : وزیراعلی ہیمنت سورین نے آج ملک کے مشہور صنعت کار رتن ٹاٹا کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔مسٹر سورین نے رتن ٹاٹا کے بے وقت انتقال پر جھارکھنڈ میں ایک دن کے سرکاری سوگ کا اعلان کیا۔ رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مسٹر ٹاٹا ملک کا ایک انمول جواہر تھے۔