حیات وطن

رتن ٹاٹا کا 86 سال کی عمر میں انتقال

 بریچ کینڈی اسپتال میں آخری سانس لی،آخری رسوم ادا        ممبئی10:اکتوبر (ایجنسی) ٹاٹا گروپ کے چیئرمین رتن ٹاٹا کا بدھ 09 اکتوبر کو انتقال ہو گیا۔ان کے انتقال کے بعد ملک بھرمیں سوگ کی لہر پھیل گئی اور تعزیتی پیغامات آنے لگے۔ جمعرات کو ان کا آخری رسوم اداکردیاگیا۔ پارسیوں کی روایت کے مطابق دخماکی بجائے ان کو نذر آتش کیاگیا۔ سب سے پہلے جسد خاکی کو دعائیہ ہال میں رکھاگیا۔ وہاں پارسی رس

حیات وطن

ہم امن پسند ملک ہیں، ایک دوسرے کی قومی سالمیت اور خودمختاری کا احترام کرتے ہیں:

نئی دہلی،  وینٹیان 10 اکتوبر (یو این آئی)وزیر اعظم نریندر مودی 21ویں آسیان-انڈیا اور مشرقی ایشیا چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے جمعرات کو لاؤس پہنچے۔ جہاں انہوں خطاب کرتے ہوئے کہا، 21ویں صدی 'ایشیائی صدی ہندوستان اور آسیان ممالک کی صدی ہے۔ آج جب دنیا کے کئی حصوں میں تنازعہ اور کشیدگی ہے، ہندوستان اور آسیان کے درمیان دوستی، تال میل، بات چیت اور تعاون بہت اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ایک دوسرے کے پڑوسی ہیں، گلوبل ساؤتھ کے ساتھی ارکان ہیں اور دنیا میں س

حیات وطن

الیکشن کمیشن سے اپنی شکایات کا واضح حل چاہتے ہیں: کانگریس

نئی دہلی، 09 اکتوبر (یواین آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ ہریانہ اسمبلی انتخابات میں بے ضابطگیوں کی شکایات کارکنوں کی طرف سے مسلسل موصول ہو رہی ہیں اور پارٹی نے ان کے تعلق سے آج الیکشن کمیشن سے ملاقات کی ہے اور کہا ہے کہ وہ شکایات کا واضح حل چاہتی ہے۔ کانگریس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیڑا نے الیکشن کمیشن سے ملاقات کے بعد وہاں موجود صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سات اسمبلی حلقوں کی شکایات کمیشن کے حکام کو دستاویزات کے ساتھ پیش کی گئی ہیں اور آئندہ 48

حیات وطن

ہریانہ میں بی جے پی کی ہیٹ ٹرک، کانگریس کو جھٹکا

نئی دہلی، 08 اکتوبر (یواین آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی نے ہریانہ کے انتخابی مہابھارت میں حکومت مخالف لہر کے حوالے سے سیاسی پنڈتوں کی پیشین گوئیوں کو ٹھکراتے ہوئے تاریخی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور مسلسل تیسری بار جیت حاصل کی۔اس بار، بی جے پی، جس نے پچھلی اسمبلی میں ریاست میں مخلوط حکومت چلائی، 90 رکنی اسمبلی میں 48 سیٹوں پر واضح اکثریت حاصل کرکے دس سال بعد اقتدار میں واپسی کے اہم اپوزیشن کانگریس کے منصوبوں کو خاک میں ملا دیا۔ براہ راست مقابلے میں بی جے پی نے کانگری

حیات وطن

جموں و کشمیر میں ’انڈیا اتحاد‘ نے لہرایا فتح کا پرچم

 49 سیٹوں پر کامیابی کے ساتھ حکومت سازی کی سرگرمیاں شروع سری نگر،08؍اکتوبر(ایجنسی)مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کی 90 نشستوں والی اسمبلی کے لیے ہوئے انتخاب کا نتیجہ آج برآمد ہو گیا۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ویب سائٹ پر سبھی سیٹوں کا نتیجہ سامنے آ چکا ہے اور ’انڈیا اتحاد‘ نے اکثریت کے لیے ضروری 46 سیٹوں کا نمبر بہ آسانی پار کر لیا ہے۔ نیشنل کانفرنس، کانگریس اور سی پی آئی ایم کے اس ات

حیات وطن

عمر عبداللہ بنیں گے جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ

نیشنل کانفرنس کے لیڈر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا بیان سری نگر،08؍اکتوبر(ایجنسی) جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ نے بڈگام سیٹ سے جیت درج کر لی ہے، جبکہ دوسری گاندربل سیٹ سے وہ آگے چل رہے ہیں۔ دریں اثنا، نیشنل کانفرنس کے لیڈر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ بنیں گے۔ فاروق عبداللہ نے کہا، ’’لوگوں نے ے اپنے فیصلہ سنا دیا ہے، جموں و کشمیر کے مسائل کو دور کرنا ہے۔‘‘انہ

حیات وطن

مالدیپ کے صدر معیزو اور ان کی اہلیہ نے تاج محل کا دیدار کیا

محبت کی عظیم نشانی دیکھ کر دل باغ باغ ہوا    نئی دہلی،08؍اکتوبر(ایجنسی) ہندوستان کے دورے پر آئے مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو اور ان کی اہلیہ ساجدہ محمد نے آج (8 اکتوبر) عالمی شہرت یافتہ آگرہ کے تاج محل کا دیدار کیا۔ صدر معیزو اور ان کی اہلیہ محبت کی علامت اس عظیم وراثت کو دیکھ کر کافی خوش ہوئے اور ان کا دل کہا اٹھا 'واہ! تاج۔ اس سے قبل خیریا ہوائی اڈے پر یوگی حکومت کے کابینی وزیر یوگیندر اپاد

حیات وطن

دلت کے باورچی خانہ میں پہنچے راہل گاندھی، ساتھ مل کر بنایا لذیذ پکوان

کولہاپور،07؍اکتوبر(ایجنسی)لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی لگاتار سماج کے مختلف طبقات سے ملاقات کر رہے ہیں۔ تازہ دورہ انھوں نے مہاراشٹر کے کولہاپور میں ایک دلت کنبہ کے گھر کا کیا۔ اس دوران انھوں نے ان کے ساتھ باورچی خانہ میں کھانا بنایا اور ذات پات کی تفریق جیسے کچھ اہم ایشوز پر تبادلہ خیال کیا۔ اس ملاقات کی ویڈیو راہل گاندھی نے اپنے ’ایکس‘ ہینڈل پر شیئر کی ہے جس میں وہ کھانا بناتے، کھاتے اور گفتگو کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔اس ویڈیو کے

حیات وطن

چوتھی پیڑھی کے شارٹ رینج ایئر ڈیفنس سسٹم کا کامیاب تجربہ

نئی دہلی، 05 اکتوبر (یو این آئی) ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) نے تکنیکی طور پر جدید چوتھی  پیڑھی  کے شارٹ رینج ایئر ڈیفنس سسٹم ( وی ایس ایچ او آر اے ڈی ایس ) کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔وزارت دفاع نے آج یہاں بتایا کہ یہ ٹرائلز جمعرات اور جمعہ کو راجستھان کے پوکھرن فیلڈ فائرنگ رینج میں تیز رفتار اہداف پر کئے گئے تھے، جو رینج کے اہم پیرامیٹرز اور زیادہ سے زیادہ اونچائی میں مداخلت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ان ترقیاتی آزمائشوں نے مختلف اہد

حیات وطن

ہریانہ میں 61 فیصد سے زیادہ ووٹنگ، منگل کو ووٹوں کی گنتی

چنڈی گڑھ، 05 اکتوبر (یو این آئی) ہریانہ اسمبلی کی 90 نشستوں کے لیے 20 ہزار سے زیادہ پولنگ اسٹیشنوں پر ہفتہ کی شام 6 بجے ووٹنگ پرامن طریقے سے مکمل ہوگئی۔ ریاست میں 61.38 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ ووٹوں کی گنتی منگل کو کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کل 2.04 کروڑ رجسٹرڈ رائے دہندگان میں سے 61.38 فیصد نے شام 7.30 بجے تک ریاست کے 90 اسمبلی حلقوں میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ انتخابات میں 1031 امیدواروں نے قسمت آزمائی، جن میں سے 10

حیات وطن

چھتیس گڑھ: سیکورٹی فورسز کے ساتھ مڈبھیڑ میں 30 نکسلی ڈھیر

نارائن پور، 4 اکتوبر (یو این آئی) چھتیس گڑھ میں جاری اب تک کے سب سے بڑے نکسل آپریشن میں جمعہ کو سیکورٹی فورسز کے جوانوں نے  30 نکسلیوں کو مارگرایا۔یہ انکاؤنٹر نارائن پور اور دنتے واڑہ کی سرحد پر ابوجھماڑ علاقے میں نیندور اور تھلتھولی گاؤں کے جنگلات میں ہو رہا تھا۔ پولیس اور نکسلیوں کے درمیان آج دوپہر سے تصادم جاری ہے، جس میں تقریباً 24 نکسلیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔دنتے واڑہ کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آر۔ کے ورما نے اس مڈبھیڑ میں 30 نکسلیوں کے

حیات وطن

ایس جے شنکر ایس سی او اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان جائیں گے

نئی دہلی، 04 اکتوبر (یو این آئی) وزیر خارجہ ایس جے شنکر 15 اور 16 اکتوبر کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی  اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان کا دورہ کریں گے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے آج یہاں ایک باقاعدہ بریفنگ میں یہ جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ جے شنکر 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں پاکستان آنے والے ہندوستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ جب ان سے شنگھائی تعاون تنظیم کے سر

حیات وطن

ہندوستان کے متعدد شہروں میں ایران اور حزب اللہ کے حق میں مظاہرے، اسرائیل کی پال

نئی دہلی،04؍اکتوبر(ایجنسی) اسرائیل کی لبنان میں جارحیت اور ایران کی جانب سے جوابی کارروائی کا اثر ہندوستان میں بھی نظر آ رہا ہے اور جمعہ کے روز راجدھانی دہلی سمیت ملک کے متعدد شہروں میں مظاہرے کئے گئے۔ رپورٹ کے مطابق دہلی، لکھنؤ، سری نگر اور حیدرآباد سمیت اہم شہروں میں ایران کے حق میں مظاہرے کیے گئے۔ یہ مظاہرے خاص طور پر لبنانی حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ کے قتل کے بعد کیے گئے، جنہیں اسرائیل کی جانب سے فضائی حملے میں ہلاک کیا گیا۔ مظاہرین نے اس واقعے کی مذ

حیات وطن

مودی حکومت نے جنگ زدہ اسرائیل میں ہندوستانی کارکنوں کی بھرتی میں مدد کی: ملکارج

نئی دہلی،04؍اکتوبر(ایجنسی)کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت پر الزام لگایا ہے کہ وہ اسرائیل میں تقریباً 15000 ہندوستانی کارکنوں کی بھرتی میں مدد کر رہی ہے، جو حالیہ جنگ کی زد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہریانہ کے نوجوان کل ریاست میں ہونے جا رہے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو سخت سبق سکھائیں گے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے لکھا، ’’مغربی ایشیا میں جنگ کے درمیان مودی حکومت کی نیشنل اس

حیات وطن

پیغمبر اسلام کی شان میں نرسنگھا نند کی گستاخی ناقابل برداشت:صدر آل انڈیا مسلم پ

نئی  دہلی، 4 اکتوبر (یو این آئی) آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے اپنے پریس بیان میں کہا ہے کہ بددہن اور بدزبان یتی نرسنگھا نند نے پیغمبر اسلام کی شان میں جو گستاخانہ کلمات کہے ہیں،وہ قطعا ناقابل برداشت ہیں اور سرخ لکیر کو عبور کرنے کے مترادف ہے۔آج  یہاں جاری ایک بیان میں مولانا نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ ایسے بدزبان شخص پر کیس چلائے اور اُس کواس کی صحیح جگہ یعنی جیل پہنچائے ؛ کیونکہ یہ کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری

حیات وطن

’بہار میں 17 اضلاع کے 15 لاکھ افراد سیلاب سے متاثر‘

کانگریس صدر نے پی ایم کیئرس فنڈ سے معاوضہ دینے کا کیا مطالبہ     نئی دہلی ،03؍اکتوبر(ایجنسی) کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے بہار میں سیلاب سے جان و مال کے نقصان پر انتہائی غم و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے بہار میں پیدا مشکل حالات کے درمیان مرکزی و ریاستی حکومت سے گزارش کی ہے کہ راحت و بچاؤ کے کاموں میں تیزی لائی جائے۔ ساتھ ہی کھڑگے نے مطالبہ کیا ہے کہ سیلاب متاثرین کو ’پی ایم کیئرس‘ فنڈ

حیات وطن

’انہدامی کارروائی صرف اس وقت ہونی چاہئے جب یہ آخری آپشن ہو‘، بلڈوزر کارروائی

نئی دہلی،یکم؍اکتوبر(ایجنسی)سپریم کورٹ نے بلڈوزر ایکشن کیس کی سماعت کے دوران عوامی تحفظ کے اصول کو سامنے رکھتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی مذہبی ڈھانچے کو جو عوام کی زندگی میں رکاوٹ بنتا ہے، ہٹایا جانا چاہیے۔ جسٹس گوائی نے کہا کہ ’ہم ایک سیکولر نظام میں ہیں، لہذا غیر قانونی تعمیرات پر کارروائی ہونی چاہیے، چاہے وہ کسی بھی مذہب کے پیروکار کی ہوں۔‘سماعت کے دوران سالیسٹر جنرل تیشار مہتا نے یوپی حکومت کی نمائندگی کی اور کہا کہ نوٹس بھیجنے کے لیے ریکارڈڈ ڈاک کا

حیات وطن

علاقے کے سینکڑوں گھر غیر قانونی،صرف مسجد کو ہی منہدم کیوں کیا جا رہا ہے؟ اسد الد

نئی دہلی،30؍ستمبر(ایجنسی)آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے مہاراشٹر میں ایک مسجد کو گرائے جانے کے معاملے پر پیر کو اپنا رد عمل ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پونے میں صرف ایک ہی مسجد کو توڑا جا رہا ہے جبکہ اس کے آس پاس کے ہزاروں گھر غیر قانونی ہیں۔ اسد الدین اویسی نے 'ایکس‘ پر لکھا ہے کہ پمپری-چنچواڑا پونے کے کھیر گاؤں کالی واڑی میں ایک مسجد ہے، جو گزشتہ 25 برسوں سے وجود میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسجد کے آس پاس قریب ہزار گھر ہیں،

حیات وطن

مودی کل ہزاریباغ میں 83 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کے منصوبوں کا سنگ بنیاد اور افت

نئی دہلی، 30 ستمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی 2 اکتوبر کو جھارکھنڈ کا دورہ کریں گے اور 83,300 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے۔وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق مسٹر  مودی قبائلی برادریوں کی جامع اور ہمہ گیر ترقی کو یقینی بنانے کے اپنے عہد کے مطابق دوپہر تقریباً 2 بجے جھارکھنڈ کے ہزاری باغ میں 79,150 کروڑ روپے سے زیادہ کی مجموعی لاگت کے ساتھ دھرتی آبا قبائلی گرام اتکرش ابھیان کا آغاز کریں گے۔ یہ مہم  م

حیات وطن

فلم اداکار متھن چکرورتی کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ

نئی دہلی، 30 ستمبر (یو این آئی) حکومت نے مشہور فلمی اداکار متھن چکرورتی کو ہندوستانی سنیما کے سب سے بڑے اعزاز دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازنے کا اعلان کیا ہے۔ریلوے، انفارمیشن ٹکنالوجی اور اطلاعاتی نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے پیر کو ایکس پر اپنی پوسٹ میں یہ  اعلان کیا۔ انہوں نے لکھا “متھن دا کا شاندار سنیما سفر نسلوں کو متاثر کرتا ہے۔ یہ اعلان کرنا اعزاز کی بات ہے کہ دادا صاحب پھالکے سلیکشن جیوری نے عظیم اداکار متھن چکرورتی کو ہندوستانی سنیما میں

حیات وطن

مہاراشٹر میں سودیشی گائے کو ملا ’راج ماتا‘ کا درجہ، شندے حکومت نے کیا اعلان

ممبئی،30؍ستمبر(ایجنسی)مہاراشٹر حکومت نے ہندوستانی تہذیب، زراعت اور دیکھ بھال میں سودیشی گائے کی اہمیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے اسے رسمی طور سے ’راج ماتا‘ اور ’گئو ماتا‘ کا درجہ دے دیا ہے۔ اس تعلق سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ سودیشی گائے کو ہندوستانی ثقافت میں ویدک دور سے ہی اہم مقام حاصل ہے۔ اس کی اہمیت نہ صرف مذہبی ہے، بلکہ طب اور زراعت میں بھی اس کے کئی فائدے دیکھنے کو ملے ہیں۔ گائے کا دودھ اپنی غذائیت کے سبب انسانی غذا کا ایک اہم حص

حیات وطن

بلقیس بانو کیس میں حکومت گجرات کے خلاف تبصروں کو حذف کرنے سے سپریم کورٹ کا انکا

نئی دہلی، 27 ستمبر (یو این آئی) سپریم کورٹ نے بلقیس بانو کیس کے 11 قصورواروں کی قبل از وقت رہائی کو کالعدم کرنے کے اپنے فیصلے میں کیے گئے تبصروں کو قلم زد کرنے (ریکارڈ سے ہٹانے) کے لئے گجرات حکومت کی طرف سے دائر نظرثانی کی عرضی کو خارج کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ کے ایک وکیل نے جمعہ کے روز بتایا کہ جسٹس بی وی ناگارتنا اور جسٹس اجل بھویان پر مشتمل بنچ نے جمعرات کے روز کہا کہ ریکارڈ میں کوئی خامی نہيں ہے یا نظرثانی کی درخواستوں میں میرٹ نہیں ہے۔حکومت گجرات نے دعویٰ کی

حیات وطن

اجمیر درگاہ کو ’مہادیو مندر‘ قرار دینے کے مطالبہ پر مبنی عرضی ایک عدالت سے دوسر

راجستھان کے مشہور اجمیر شریف درگاہ کو لے کر جاری تنازعہ عدالت تک پہنچ گیا ہے۔ خواجہ غریب نواز کی اس درگاہ کو ہندو سینا کے قومی صدر وشنو گپتا نے سنکٹ موچن مہادیو مندر قرار دیا ہے اور اس سلسلے میں اجمیر کی ایک عدالت میں عرضی داخل کی۔ حالانکہ اس عدالت نے حلقہ اختیار کا ایشو بتا کر معاملہ دوسری عدالت کو منتقل کر دیا ہے۔اجمیر کی مقامی عدالت کے ذریعہ اس معاملہ پر سماعت نہ کرنے کے بعد وشنو گپتا نے کہا کہ وہ اب ضلع جج کے سامنے نئی عرضی داخل کریں گے اور سماعت کے لیے منا

حیات وطن

دہلی کے عیدگاہ پارک میں رانی لکشمی بائی کے مجسمے کی تنصیب شروع، پولیس اور نیم فو

نئی دہلی،27؍ستمبر(ایجنسی)دہلی کے عیدگاہ پارک میں رانی لکشمی بائی کے مجسمے کی تنصیب کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ اس منصوبے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کرنے کے بعد بدھ کے روز بڑی تعداد میں لوگ عیدگاہ پارک کے قریب جمع ہو گئے۔ پولیس نے حالات پر قابو پاتے ہوئے فوری کارروائی کی اور ہجوم کو منتشر کر دیا۔عیدگاہ کے قریب مجسمے کی تنصیب کے فیصلے پر مبینہ احتجاج کی افواہوں کے بعد پولیس اور نیم فوجی دستے موقع پر پہنچ گئے اور علاقے میں سخت سیکورٹی نافذ کر دی گئی۔ پو

حیات وطن

کشمیر میںدوسرے مرحلے میں54.11 فیصد ووٹنگ ریکارڈ : چیف الیکٹورل آفیسر

سری نگر25 ستمبر(یو این آئی)جموں و کشمیر میں ایک دہائی کے طویل عرصے کے بعد منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے 26 حلقوں پر پولنگ پر امن طورپر اختتام پذیر ہوئی۔چیف الیکٹورل آفیسر ’پی کے پولے‘ نے کہا کہ مجموعی طورپر دوسرے مرحلے پر 54.11 فیصد ووٹنگ ریکارڈ ہوئی ہے۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے یہاں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ بدھ کے روز جموں وکشمیر کی 26اسمبلی نشستوں پر ووٹ ڈالے گئے جس دوران کوئی ناخوشگوار واقع رونما نہی

حیات وطن

ہندوستان کے کسی حصے کو ’پاکستان‘ نہیں کہا جا سکتا: سپریم کورٹ

نئی دہلی، 25 ستمبر (یو این آئی) سپریم کورٹ نے بدھ کو کہا کہ ہندوستان کے کسی بھی حصے کو 'پاکستان نہیں کہا جا سکتا کیونکہ یہ ملک کی علاقائی سالمیت کے خلاف ہے۔چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس سنجیو کھنہ، جسٹس بی آر گاوائی، جج سوریہ کانت اور رشی کیش رائے پر مشتمل آئینی بنچ نے کرناٹک ہائی کورٹ کے جج جسٹس وی سریشانند کی طرف سے ایک معاملے کی سماعت کے دوران بنگلورو کے ایک حصے کو پاکستان کہنے کے معاملے میں ازخود نوٹس کی سماعت کرتے ہوئے سخت لہجے میں یہ تبصرہ کیا۔

حیات وطن

حکوت آسام مسلمانوں کو اجاڑنے کیلئے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر کے عدالت کے حکم کی بھ

نئی دہلی/ گوہاٹی، 25، ستمبر(یو این آئی) آل انڈیا یونائیٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے قومی صدر و سابق رکن پارلیمنٹ اور جمعیۃ علماء صوبہ آسام کے صدر مولانا بدرالدین اجمل نے  ہیمنت بسوا سرما کی سربراہی والی آسام حکومت کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے ہٹ دھرم قرار دیا ہے جو مسلمانوں کے گھروں کو کو مسمار کرنے اور ان کو بے گھر کرنے پر تُلی ہے۔آج یہاں جاری ایک ریلیز کے مطابق  انہوں نے کہاکہ یہ حکومت اس کے لئے گوہاٹی ہائی کورٹ کے حکم کی دھجیاں اڑانے میں بھی جھجھک محسوس

حیات وطن

مودی نے زیلنسکی سے ملاقات کی

 امن عمل میں مدد کی ہندوستان کی خواہش کا اعادہ کیا نیویارک/نئی  دہلی، 24 ستمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو نیو یارک  میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کی اور بات چیت اور سفارت  کاری کے ذریعے یوکرین میں جاری تنازعہ کا پرامن حل تلاش کرنے میں تعمیری کردار ادا کرنے کے ہندوستان کے عزم کا اظہار کیا۔ قابل ذکر ہے کہ مسٹر  مودی اور مسٹر زیلنسکی کے درمیان گزشتہ ایک ما

حیات وطن

ہریانہ: ظلم کرنے والوں کو سبق سکھانے کا وقت آ گیا ہے

 کسان رہنماؤں کا بی جے پی کے خلاف ہلّابول چنڈی گڑھ،23؍ستمبر(ایجنسی) متحدہ کسان مورچہ (غیر سیاسی) اور کسان مزدور مورچہ کے بینر تلے کسانوں نے اتوار کو ہریانہ کے پیپلی میں کسان مہاپنچایت کی اور لوگوں سے آئندہ ہریانہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو ہرانے کی اپیل کی۔ دونوں کسان تنظیم فصلوں کے لیے کم سے کم حمایتی قیمت کی قانونی گارنٹی سمیت ان کے مطالبات کو قبول کرنے کے واسطے حکومت پر دباؤ بنانے کے لیے 'دہ

حیات وطن

بنگلورو میںخاتون کو32 ٹکڑے کر فریز میں رکھا

 قتل کے ایسے ہولناک واقعہ سے شہر میں سنسنی  بنگلورو،21؍ستمبر(ایجنسی)ایک بار پھر شردھا والکر جیسا بہیمانہ اور ہولناک قتل معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس مرتبہ کرناٹک کے بنگلورو شہر میں ایک خاتون کا جسم کئی ٹکڑوں میں منقسم ایک فریز کے اندر پایا گیا ہے۔ اس قتل کی خبر نے پورے شہر میں سنسنی پیدا کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 29 سالہ کاتون کا بے رحمی سے قتل کر اس کی لاش کو 32 ٹکڑوں میں کاٹا گیا اور پھر اسے فریز

حیات وطن

آتشی نے دہلی کی وزیر اعلی کے طور پرلیا حلف

نئی دہلی، 21 ستمبر (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) کی  سینئر لیڈر آتشی نے ہفتہ کو یہاں راج نواس میں وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیا۔ ان کے ساتھ پانچ دیگر وزراء نے بھی حلف لیا۔ لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے آتشی کو وزیر اعلیٰ کا حلف دلایا۔ محترمہ آتشی نے اپنے پانچ کابینی وزراء گوپال رائے، کیلاش گہلوت، سوربھ بھاردواج اور عمران حسین اور مکیش اہلاوت کے ساتھ حلف لیا۔ ان میں سے چار کیجریوال حکومت کے دوران  بھی وزیر کے عہدے پر فائز تھے، جب کہ مکیش اہلاو

حیات وطن

ایئر مارشل امرپریت سنگھ کو ایئر سروس کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا

نئی دہلی، 21 ستمبر (یو این آئی) فضائیہ کے نائب سربراہ ایئر مارشل امر پریت سنگھ کو فضائیہ کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ وزارت دفاع کے مطابق انہیں 30 ستمبر سے ائیر چیف مارشل کے عہدے پر چیف آف دی ائیر سٹاف تعینات کیا گیا ہے۔ انہیں یہ ذمہ داری  فضائیہ کے موجودہ سربراہ ایئر چیف مارشل وویک رام چودھری کے جانشین ہوں گے ۔ مسٹر  چودھری 30 ستمبر کو ریٹائر ہو جائیں گے۔ ایئر مارشل امر پریت سنگھ، 27 اکتوبر 1964 کو پیدا ہوئے، دسمبر 1984 میں  ہندوستانی 

حیات وطن

مسلم پرسنل لابورڈ کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی سے ملاقات،وقف ترمیمی بل پر بورڈ نے ت

نئی دہلی، 20 ستمبر (یو این آئی) کل شام وقف ترمیمی بل پر اپنا مؤقف رکھنے کے لئے جوائنٹ پارلیمنٹ کمیٹی نے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کو موقع دیا تھا۔ یہ میٹنگ پارلیمنٹ کے کمیٹی روم میں ہوئی۔ وفد کی قیادت بورڈ کے صدر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے کی۔ آج یہاں جاری ایک ریلیز کے مطابق وفد میں جنرل سکریٹری بورڈ مولانا محمد فضل الرحیم مجددی، لیگل کمیٹی کے اسسٹنٹ کنوینر و رکن عاملہ سینئر ایڈوکیٹ جناب ایم آر شمشاد ، رکن عاملہ پروفیسر ڈاکٹر محمد سعود عالم قاسمی اور

حیات وطن

کرناٹک ہائی کورٹ کے جج پر سپریم کورٹ کا از خود نوٹس مسلمان اکثریتی علاقے کو ’پاک

    نئی دہلی،20؍ستمبر(ایجنسی) کرناٹک ہائی کورٹ کے جج جسٹس وی شریشانند کے اس بیان پر سپریم کورٹ نے از خود نوٹ لیا ہے جس میں انہوں نے بنگلورو کے ایک علاقے کو 'پاکستان قرار دیا تھا۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی صدارت میں پانچ ججوں کی بینچ نے کہا کہ عدلیہ کے وقار کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔یہ معاملہ اُس وقت سامنے آیا جب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں جسٹس شریشانند کو بنگلورو کے ایک علاقے کو 'پاکستان قرار دیتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس بیان کی

حیات وطن

بہارکے نوادہ میں دلت بستی پر حملہ

 80 گھروں کو آگ لگا دی گئی، گاؤں میں پولیس تعینات پٹنہ،19؍ستمبر(ایجنسی) بہار کے نوادہ ضلع میں بدھ کی شام ایک زمین کے تنازعے پر دلت بستی میں خوفناک حملہ ہوا۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ تقریباً 80 گھروں کو آگ لگا دی گئی، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ صرف 21 گھر جلائے گئے ہیں۔ اس حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے، تاہم علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔یہ واقعہ مفصل تھانہ علاقہ کے ننورا گاؤں کے قریب پی

حیات وطن

مرکزی کابینہ نے ون نیشن ون الیکشن کی تجویز کو منظوری دی

پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں بل پیش کرنے کا امکان نئی دہلی، 18 ستمبر ( یو این آئی ) مرکزی کابینہ نے ملک میں لوک سبھا، اسمبلیوں اور بلدیاتی اداروں کے ایک ساتھ انتخابات کرانے کے  انتہائی اہم  ہدف ' ون نیشن،  ون الیکشن ' کی جویز کو نافذ کرنے کے سلسلے میں آج  ایک اہم فیصلہ کیا  اور  سابق صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کی قیادت والی اعلیٰ سطحی کمیٹی کی  کی اس تجویز کو بدھ کو منظوری دی

حیات وطن

’ایک ملک، ایک انتخاب‘ عملی نہیں,یہ محض انتخابات کے وقت ایشوز سے بھٹکانے کی کوشش

نئی دہلی،18؍ستمبر(ایجنسی)مودی کابینہ کے ذریعہ بدھ کے روز ’ایک ملک، ایک انتخاب‘ (وَن نیشن، وَن الیکشن) پر اعلیٰ سطحی کمیٹی کی سفارشات منظور کرنے پر کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’ایک ملک ایک انتخاب‘ عملی نہیں ہے، اور یہ جمہوریت کے بالکل خلاف ہے۔ کھڑگے نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی انتخاب کے وقت اس کے ذریعہ اصل ایشوز سے توجہ بھٹکانے کی کوشش کر رہی ہے۔کانگریس صدر کھڑگے نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ

حیات وطن

عالمی یومِ جمہوریت کے موقع پر ملکارجن کھڑگے کا بیان ’پچھلے 10 سال میں جمہوری ڈھ

    نئی دہلی،15؍ستمبر(ایجنسی) کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے 'عالمی یومِ جمہوریت کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ 2024 ہندوستانی جمہوریت کے لیے ایک اہم سال ہے۔ انہوں کہا کہ پچھلے 10 سالوں میں ’جمہوری ڈھانچے کو تباہ کرنے، اداروں کو تباہ کرنے اور ان کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی منظم کوششیں کی گئی ہیں۔‘‘کانگریس صدر کھڑگے نے کہا کہ 2024 میں 140 کروڑ ہندوستانیوں نے ایک ایسا مینڈیٹ دیا ہے جو ہمارے قومی تخلیق کاروں کی محنت سے تیار کردہ

حیات وطن

اروند کجریوال نے وزیراعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا

نئی دہلی، 15 ستمبر(ایجنسی)دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال گزشتہ روز ہی تہاڑ جیل سے باہر آئے ہیں۔ اس درمیان اتوار کو انہوں نے اگلے دو دن میں وزیراعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کرتے ہوئے سبھی کو حیران کر دیا ہے۔ اروند کجریوال نے کہا کہ اگلے دو دن میں قانون سازیہ پارٹی کی میٹنگ ہوگی اور اس میں نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کیا جائے گا۔ انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ اگلا وزیراعلیٰ بھی عام آدمی پارٹی سے ہی ہوگا۔اروند کجریوال نے عام آدمی پارٹی کے کارکنوں ا

حیات وطن

کشتواڑ تصادم :نائب صوبیدار سمیت دو فوجی جاں بحق، دو دیگر زخمی ، آپریشن ہنوز جار

جموں14 ستمبر(یو این آئی)جموں وکشمیر کے کشتوا ڑ ضلع کے چھاترو علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین جاری تصادم میں دو فوجی جوان جاں بحق جبکہ دو دیگرزخمی ہوئے ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع العریض جنگلی علاقے کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کشتواڑ کے جنگلی علاقے  چھاترو میں ملی ٹینٹوں کے چھپے ہونے کی ایک خاص اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے جمعے کی سہ پہر علاقے کو محاصرے می

حیات وطن

سپریم کورٹ نے کیجریوال کو ضمانت دی

نئی دہلی، 13 ستمبر (یو این آئی) سپریم کورٹ نے  دہلی ایکسائز پالیسی گھوٹالے سے متعلق مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے معاملے میں تہاڑ جیل میں بند وزیر اعلی اروند کیجریوال کو بڑی راحت دیتے ہوئے مشروط ضمانت دے دی۔جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس اجول بھوئیاں کی بنچ نے مسٹر کیجریوال کو ان کی عرضی پر یہ راحت دی۔ دونوں ججوں نے وزیر اعلیٰ کو 10 لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے اور اتنی ہی رقم کے دو ضمانتی بانڈ پر رہا کرنے کا حکم دیا۔تاہم، دونوں ججوں نے سی بی آئی کی گرفتاری کو

حیات وطن

مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کی طرف سے ملت اسلامی

نئی  دہلی، 13 ستمبر (یو این آئی) مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے اپنے بیان میں تمام مسلمانوں کا شکریہ ادا کیا ہے کہ  انھوں نے بورڈ کی آواز پر لبیک کہا ، اور وقف ترمیمی بل کے خلاف جوائنٹ  پارلیمانی کمیٹی کو بڑی مقدارمیں ای میل روانہ کیئے۔انہوں نے جاری شکریہ نامہ میں کہا کہ اللہ کرے کہ حکومت جمہوری تقاضوں کو سامنے رکھ کر اس بل کو واپس لے لے اور ایسا قانون بنانے سے گریز کرے جو اقلیت دشمنی پر مبنی ہ۔ انہوں نے مسلمانو

حیات وطن

پورٹ بلیئر کا نام بدل کر ’شری وجئے پورم‘ کیا گیا, امت شاہ نے کہا ’غلامی کا ایک ا

نئی دہلی،13؍ستمبر(ایجنسی)مرکزی وزارت داخلہ نے مزید ایک مقام کا نام تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ وہ جگہ ہے انڈمان نکوبار الجزائر کی راجدھانی پورٹ بلیئر۔ اس کا نام بدل کر اب ’شری وجئے پورم‘ رکھ دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جانکاری دی ہے۔ انھوں نے اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’وزیر اعظم نریندر مودی کے ویزن کو پیش نظر رکھتے ہوئے ملک کو نوآبادیاتی شناخت سے آزاد کرنے کے لیے ہم ن

حیات وطن

اڈانی پر ہنڈن برگ کا ایک اور الزام

 ’سوئس بینکوں میں جمع گروپ کے 2600 کروڑ روپے ضبط کر لیے گئے!‘ نئی دہلی،13؍ستمبر(ایجنسی)ہِنڈن برگ ریسرچ نے اڈانی گروپ پر ایک بار پھر حملہ کرتے ہوئے تازہ الزامات عائد کیے ہیں۔ اس بار، ہِنڈن برگ نے سوئس میڈیا آؤٹ لیٹ گوتھم سٹی کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ سوئس حکام نے اڈانی گروپ کے خلاف جاری تحقیقات کے سلسلے میں متعدد سوئس بینک اکاؤنٹس میں موجود 310 ملین ڈالر (تقریباً 2600 کروڑ ر

حیات وطن

وزیراعظم مودی کی چیف جسٹس چندرچوڑ کی رہائش پر گنیش پوجا میں شرکت

نئی دہلی،12؍ستمبر(ایجنسی)گزشتہ شام ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے، جس میں وزیر اعظم نریندر مودی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی رہائش پر منعقد گنپتی (دیوتا گنیش) پوجا میں شرکت کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں چیف جسٹس اور ان کی اہلیہ وزیر اعظم کا استقبال کرتے ہوئے اور بعد میں ایک ساتھ پوجا کرتے ہوئے نظر آ تے ہیں۔وزیر اعظم مودی نے اس ویڈیو کو خود سوشل میڈیا پر شیئر کیا اور مراٹھی میں لکھا، ’’چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی رہائش پر گنیش پوجا

حیات وطن

سی پی ایم کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری کا انتقال

جسد خاکی تحقیق کے لیے ایمس کے حوالے نئی دہلی،12؍ستمبر(ایجنسی) مارکسی کمیونسٹ پارٹی سی پی آئی (ایم) یا سی پی ایم کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری کا جمعرات کو انتقال ہو گیا۔ انہوں نے 72 سال کی عمر میں آخری سانس لی۔ سیتارام یچوری کو دہلی کے ایمس کے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا تھا۔ سی پی آئی (ایم) نے منگل کو ایک بیان میں کہا تھا کہ 72 سالہ یچوری کا ایمس کے آئی سی یو میں زیر علاج ہیں، وہ سانس کی نالی کے شدید انف

حیات وطن

آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

   ڈلاس، 9 ستمبر (یو این آئی) کانگریسی لیڈر اور لوک سبھا میں اپوزیشن کے  لیڈر راہل گاندھی نے پیر کو راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جہاں وہ مانتے ہیں کہ ہندوستان ایک آئیڈیا ہے، وہیں دوسری طرف کانگریس کاخیال ہے کہ ہندوستان خیالات کی کثرت والاملک ہے۔"ڈلاس میں ہندوستانی باشندوں سے خطاب کرتے ہوئے، مسٹر گاندھی نے کہا، "ہمارا خیال ہے کہ ہر کسی کو خواب دیکھنے کی اجازت ہونی چاہیے اور ان کی ذات، زبان، مذہب، روای

حیات وطن

ونیش پھوگاٹ اور بجرنگ پونیا کانگریس میں شامل

نئی دہلی، 06 ستمبر (یو این آئی) ہریانہ اسمبلی انتخابات سے پہلے اولمپیئن پہلوان ونیش پھوگاٹ اور بجرنگ پونیا جمعہ کو کانگریس میں شامل ہو گئے۔کانگریس کے جنرل سکریٹری  کے سی وینوگوپال نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کے دوران دونوں پہلوانوں کو پارٹی کا پٹکا  پہنا کر کانگریس کا رکن بنایا۔ اس دوران پارٹی کے ہریانہ امور انچارج دیپک باوریا اور دیگر لیڈران بھی موجود تھے۔کانگریس میں دونوں رہنماؤں کا خیرمقدم کرتے ہوئے مسٹر وینوگوپال نے کہا "آج کا

حیات وطن

مرمو نے تعلیم کے میدان میں بہترین خدمات انجام دینے والے 50 اساتذہ کو اعزاز سے ن

مرمو، دھنکھر، مودی، پردھان نے ڈاکٹر رادھا کرشنن کو خراج عقیدت پیش کیا اور یوم اساتذہ پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی نئی دہلی،5 ستمبر (یو این آئی) صدر دروپدی مرمو نے یوم اساتذہ کے موقع پر جمعرات کو وگیان بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں 50 اساتذہ کو نیشنل ٹیچر ایوارڈ-2024  سے نوازا۔ مرمو نے ایوارڈ حاصل کرنے والے اساتذہ کو 50,000 روپے کا نقد انعام، چاندی کا تمغہ اور اسناد پیش کیں۔قابل ذکر ہے کہ مرکزی وزارت تعلیم ک

حیات وطن

سی بی آئی کیس میں کجریوال کی درخواستوں پر سماعت مکمل، سپریم کورٹ کا فیصلہ محف

نئی دہلی، 05 ستمبر (یو این آئی) سپریم کورٹ نے مبینہ دہلی ایکسائز پالیسی اسکینڈل سے متعلق مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی)  کے کیس   میں تہاڑ جیل میں بند وزیر اعلی اروند کیجریوال کی درخواستوں پر سماعت مکمل کرنے کے بعد جمعرات کو اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا۔۔جسٹس سوریہ کانت اور اجول بھویان کی بنچ نے عرضی گزار کیجریوال کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر ایڈوکیٹ ابھیشیک منو سنگھوی اور سی بی آئی کی طرف سے پیش ہونے والے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل ایس وی راجو کے دلائل

حیات وطن

ہریانہ میں موب لنچنگ: گئو رکشکوں کے ہاتھوں قتل صابر ملک کی بیوی کو بنگال حکومت

کولکاتا،05؍ستمبر(ایجنسی)مغربی بنگال حکومت نے بدھ کے روز ریاست کے ایک تارکین وطن کارکن صابر ملک کی اہلیہ کو نوکری فراہم کی، جسے 27 اگست کو ہریانہ میں گائے کا گوشت کھانے کے شبہ میں پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا تھا۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ملک کی اہلیہ شکیلہ سردار کو تقرری نامہ سونپا، جو اپنی چار سالہ بیٹی کے ساتھ ریاستی سیکرٹریٹ نبنا تشریف لائی تھیں۔خیال رہے کہ صابر ملک کو ہریانہ کے چرخی دادری ضلع میں گئو رکشکوں کی جانب سے گائے کے گوشت کے نام پر موب لنچنگ کر کے قتل

حیات وطن

جج صاحب! اسرائیل کو اسلحہ دینے سے روکیں

پرشانت بھوشن سمیت 11 لوگوں نے سپریم کورٹ میں داخل کی مفاد عامہ عرضی     نئی دہلی،04؍ستمبر(ایجنسی) اسرائیل کا غزہ پر حملہ جاری ہے اور بڑی تعداد میں معصوموں کی ہلاکت کا سلسلہ بھی نہیں تھم رہا۔ اس درمیان ہندوستانی سپریم کورٹ میں ایک مفاد عامہ عرضی (پی آئی ایل) داخل کر مطالبہ کیا گیا ہے کہ ہندوستانی کمپنیوں کے ذریعہ اسرائیل کو اسلحہ دینے سے روکا جائے۔ عرضی دہندگان نے اپنی عرضی میں کہا ہے کہ غزہ میں جنگ ل

حیات وطن

آسام کے بارپیٹا سے ڈیٹینشن کیمپ بھیجے گئے لوگوں کی بازیابی کیلئے ہم ہائی کورٹ

نئی دہلی، 4ستمبر (یو این آئی) آل انڈیا یونائیٹیڈ ڈےموکریٹک فرنٹ کے قومی صدر ، سابق رکن پارلیمنٹ اور جمعیۃ علماءصوبہ آسام کے صدر مولانا بدر الدین اجمل نے آسام کے بارپیٹا ضلع سے 28 مسلمانوں کو ڈیٹینشن کیمپ بھیجے جانے پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سب ہندوستانی شہری ہیں، یہ محض مسلمانوں کو پریشان کرنے اور اُن میں خوف وہراس پیدا کرنے کی کوشش ہے۔آج یہاں جاری ایک ریلیز کے مطابق انہوں نے سوال کیا کہ آخر گرفتار شدہ لوگوں میں سے کسی کے والدین، کسی

حیات وطن

وزیر اعلیٰ نے دہلی میں جھارکھنڈ بھون کا کیاافتتاح

الحیات نیوز سروس  نئی دہلی؍رانچی،03؍ستمبر: وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے منگل کو دہلی میں جھارکھنڈ بھون کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی راجدھانی دہلی میں یہ جگہ بہت خاص ہے۔ یہ عمارت کناٹ پلیس کے بنگلہ صاحب روڈ میں تعمیر کی گئی ہے۔ یہ عمارت بہت خاص ہے۔ جدید سہولیات سے آراستہ۔ یہاں کئی سرکاری دفاتر ہیں۔ اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کی تعمیر کی گئی ہے۔ پروگرام کا آغاز ڈھول، نگاڑوںاور روایتی گانوں کی تھاپ سے ہوا۔ دہل

حیات وطن

وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے کھڑگےاور راہل سے کی ملاقات

نئی دہلی، 03 ستمبر (یو این آئی) جھارکھنڈ کے وزیر اعلی ہیمنت سورین نےیہاں  منگل کو کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی سے ملاقات کی اور ریاست اور ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔مسٹر سورین کے ساتھ اس ملاقات کے دوران ان کی اہلیہ کلپنا سورین، کانگریس کے جنرل سکریٹری   کے سی وینوگوپال اور دیگر قائدین بھی موجود تھے۔سمجھا جاتا ہے کہ ان لیڈروں نے سیٹوں کی تقسیم اور دیگر مسائل کے ساتھ جھارکھنڈ میں ہونے والے اسمبل

حیات وطن

مغربی بنگال اسمبلی میں عصمت دری مخالف ’اپراجیتا بل‘ اتفاق رائے سے پاس

زنا کے بعد قتل کرنے والوں کو 10 دنوں میں پھانسی، اجتماعی زنا پر تاحیات قید کولکاتا،03؍ستمبر(ایجنسی)مغربی بنگال اسمبلی میں آج زنا یعنی عصمت دری مخالف ’اپراجیتا بل‘ اتفاق رائے سے پاس ہو گیا۔ ریاست کے وزیر قانون ملئے گھٹک نے اس بل کو پیش کیا جو 2 گھنٹے کی بحث کے بعد ایوان سے پاس ہو گیا۔ حزب مخالف لیڈر سویندو ادھیکاری نے اس بل میں کچھ ترمیم کی تجویز رکھی جس پر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے یقین دلایا کہ مطا

حیات وطن

کشمیری خواتین کے لیے مساوی انصاف ضروری: راہل

نئی دہلی، 26 اگست (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ کشمیری خواتین کی سلامتی، مساوی مواقع اور احترام کو یقینی بنایا جائے گا اور وہ اس سمت میں پوری طاقت کے ساتھ کام کریں گے۔مسٹر گاندھی نے کہا کہ ’’جموں و کشمیر کے اپنے حالیہ دورے کے دوران مجھے سری نگر میں کئی کشمیری طالبات سے ملنے کا موقع ملا۔ یہ لڑکیاں مختلف کالجوں میں داخلہ لے رہی ہیں، قانون، طبیعیات، صحافت اور سیاسیات جیسے مضامین پڑھ رہی ہیں- میں نے  ان کی امیدوں اور کہانیوں ک

حیات وطن

بی جے پی نے کنگنا رناوت کو کسان تحریک پر نہ بولنے کے لیے کی تنبیہ

نئی دہلی، 26 اگست ( یو این آئی  ) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اپنی رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت کے کسانوں کی تحریک کے بارے میں دیے گئے بیان پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور محترمہ رناوت کو ہدایت دی ہے کہ انہیں  پارٹی کے پالیسی امور پر بولنے کی اجازت نہیں ہے اس لئے مستقبل میں وہ ایسا نہ بولیں۔ یہ ہدایت انہیں آج بی جے پی کی مرکزی قیادت میں دی گئی۔ پارٹی نے ایک بیان میں کہا “بھارتیہ جنتا پارٹی کی رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت کا کسانوں کی تحریک کے

حیات وطن

’آج آپ کی حکومت ہے، کل نہیں رہے گی‘، شہزاد علی کا گھر گرانے پر اویسی برہم

نئی دہلی،25؍اگست(ایجنسی) حیدرآباد اے آئی ایم آئی ایم کے قومی صدر اسد الدین اویسی کا رد عمل مدھیہ پردیش کے چھتر پور شہر میں پولیس اسٹیشن پر پتھراؤ کے معاملے پر آیا ہے۔ انہوں نے پولیس اسٹیشن پر پتھراؤ اور بلڈوزر کے ذریعہ حاجی شہزاد علی کی حویلی کو مسمار کرنے کے واقعہ کی مذمت کی۔اسد الدین اویسی نے کہا، "میں نے حاجی شہزاد علی کا ایک ویڈیو دیکھا ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ وہ مسلم کمیونٹی کے لوگوں کے ساتھ رام گیری مہاراج کے خلاف احتجاج کر رہے تھے جنہوں نے

حیات وطن

خواتین کے خلاف جرائم کو روکنے کیلئے مرکز ہر طرح سے ریاستوں کے ساتھ : مودی

جلگاؤں (مہاراشٹر)، 25 اگست (یو این آئی) خواتین کے خلاف مظالم کو 'بہت بڑا گناہ قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو کہا کہ ان کی حکومت خواتین پر ہونے والے مظالم کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے قوانین کو مزید سخت بنا رہی ہے اور اس معاملے میں خواتین کے خلاف جرم کے بارے میں ایف آئی آر الیکٹرانک ذرائع سے کرانے کے انتظامات کئے گئے ہیں۔وزیر اعظم نے خواتین کو یقین دلایا ہے کہ مرکزی حکومت خواتین کے خلاف مظالم کو روکنے کے لیے ہر طرح سے ریاستی حکومتوں کے

حیات وطن

25 سال کی سروس پر 50% پنشن، OPS-NPS نہیں، مودی حکومت لائی UPS

نئی دہلی،24؍اگست(ایجنسی) مودی حکومت نے پنشن اسکیم کو لے کر بڑا فیصلہ لیا ہے۔ آج ہونے والی کابینہ کی میٹنگ میں پرانی پنشن اسکیم اور نئی پنشن اسکیم کی جگہ یونیفائیڈ پنشن اسکیم (UPS) کو منظوری دی گئی ہے۔ حکومت نے کہا کہ 25 سال سے کام کرنے والے ملازم کو مکمل پنشن ملے گی۔ یو پی ایس اسکیم سے 23 لاکھ مرکزی ملازمین مستفید ہوں گے۔ یہ اسکیم یکم اپریل 2025 سے نافذ کی جائے گی۔ کابینہ کی میٹنگ سے متعلق معلومات دیتے ہوئے مرکزی وزیر

حیات وطن

ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی روک نہیں سکتا

 ہندوستان کی آبادی کے مطابق پالیسی بنائی جائے: راہل گاندھی نئی دہلی،24؍اگست(ایجنسی) راہل گاندھی نے کہا کہ ہم ذات پر مبنی مردم شماری کرائیں گے اور ریزرویشن پر 50 فیصد کی حد کو میں نہیں مانتا، اسے ہٹا دیا جائے گا۔’’مجھے موچی بھائی نے بتایا کہ مودی حکومت نے ایک نیا پروگرام شروع کیا ہے۔ ہمیں وہاں ٹریننگ کے لیے بلایا گیا، لیکن ہم ان کے ہی ٹرینر کو سکھا کر واپس آ گئے۔ کیونکہ ہم تو 40 سال سے موچی کا

حیات وطن

مرکزی حکومت نے 156 دواؤں پر لگائی پابندی

درد کی دوائیں اور ملٹی وٹامن بھی شامل نئی دہلی،23؍اگست(ایجنسی) مرکزی حکومت نے ایک نوٹیفکیشن جاری کر 156 دواؤں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ان دواؤں میں بخار، سردی، الرجی اور درد کے لیے استعمال کی جانے والی اینٹی بیکٹیریل دواؤں سمیت وسیع پیمانے پر فروخت کی جانے والی 156 ’فکسڈ ڈوز کامبنیشن‘ (ایف ڈی سی) دوائیں شامل ہیں۔ وزارت مالیات کا کہنا ہے کہ ان دواؤں کے کھانے سے انسانوں کی صحت پر منفی اثر پڑ سکتا

حیات وطن

جے پی سی کے چیرمین جگدمبیکا پال سے مسلم پرسنل لاء بورڈ کے وفد کی ملاقات، وفد کے

نئی دہلی، 23اگست (یو این آئی) آل انڈیامسلم پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا فضل الرحیم مجددی کی قیادت میں ایک وفد نے آج یہاں مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کے چیرمین جگدمبیکا پال سے ملاقات کرکے وقف ترمیمی بل کے سلسلے میں خطرات اور مسلمانوں کے تفکرات سے آگاہ کیا۔ یہ ملاقات جے پی سی چیئرمین مسٹر جگدمبیکا پال سے وقت لیکرآل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ایک وفد نے کی۔وفد نے تفصیل سے ایک ایک ترمیم پر اپنے اعتراضات درج کروائے اور تفصیلی میمورنڈم پیش کیا۔وف

حیات وطن

لیہہ میں خوفناک حادثہ، اسکولی بس 200 میٹر گہری کھائی میں گری،7 افراد کی موت، دی

لہیہ،22 اگست(یو این آئی) مرکزی زیر انتظام علاقے لداخ کے دربھک میں گاڑی لڑھک گئی جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک جبکہ 21دیگر شدید طورپر زخمی ہوئے ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا۔اطلاعات کے مطابق لہیہ کے دربھک علاقے میں جمعرات کے روز اسکول گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر چار سو فٹ گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 28 افراد شدید طورپر زخمی ہوئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ، فوج اور مقامی لوگ جائے موقع پر پہ

حیات وطن

مسلمانوں کی نمائندہ تنظیموں نے ’وقف ترمیمی بل 2024‘ کو کیا مسترد

نئی دہلی،22؍اگست(ایجنسی) ’وقف (ترمیمی) بل 2024‘ کو غیر دستوری، غیر جمہوری، غیر منصفانہ اور شریعت مخالف قرار دیتے ہوئے مسلمانوں کی نمائندہ تنظیموں نے مشترکہ طور پر کہا ہے کہ یہ بل اوقاف کے مفاد کے خلاف ہے، اس لیے ہم اسے مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں، اور حکومت کو خبردار کرتے ہیں کہ اس پورے بل کو واپس لیا جائے۔ بصورت دیگر ملک گیر سطح پر اس کے خلاف مہم چلائی جائے گی۔آج یہاں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ساتھ جمعیۃ علماء ہند، جماعت اسلامی ہند، جمعیت اہ

حیات وطن

راہل گاندھی اور ملکارجن کھڑگے نے جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ دینے کا کیا وعدہ

سری نگر،22؍اگست(ایجنسی) جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے بعد کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی بدھ کو سری نگر پہنچ گئے۔ یہاں انہوں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی جمہوریت کے تحفظ کے لیے لڑ رہی ہے اور آپ کے مسائل کے حل کے لیے پارٹی آپ کے ساتھ ہے۔ وہ آئندہ انتخابات میں جموں و کشمیر کے حالات کو سنجیدگی سے لیں گے اور پارٹی کارکنوں کی محنت اور وقار کا تحفظ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا اتحاد

حیات وطن

ٹیکنالوجی کا غلط استعمال تباہ کن ہوسکتا ہے: مرمو

نئی دہلی، 21 اگست (یو این آئی) صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کو پائیدار ترقی اور عوامی مفاد کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے کیونکہ اس کا غلط استعمال تباہ کن ہو سکتا ہے۔ ہریانہ کے فرید آباد میں بدھ کو جے سی بوس یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے 5ویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ مرمو نے کہا کہ پوری دنیا اس وقت چوتھے صنعتی انقلاب کے دور میں ہے۔ ہندوستان بھی اس انقلاب کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے اور مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے تیار ہے۔ اس

حیات وطن

’کیا اب ایف آئی آر درج کرانے کے لیے بھی تحریک چلانی پڑے گی؟‘ بدلاپور واقعہ پر

نئی دہلی،21؍اگست(ایجنسی) مہاراشٹر کے بدلاپور واقع ایک اسکول میں 4 سال کی دو بچیوں کے ساتھ کی گئی شرمناک حرکت نے ہنگامہ برپا کیا ہوا ہے۔ اس معاملے کو دبانے کی کوشش کا الزام اسکول انتظامیہ اور پولیس پر عائد کیا جا رہا ہے۔ اس درمیان کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے بھی اس معاملے میں اپنا سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انھوں نے سوال کیا ہے کہ کیا اب ایف آئی آر درج کرانے کے لیے بھی تحریک چلانی پڑے گی؟راہل گاندھی نے اس معاملے میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘

حیات وطن

مرکزی حکومت اپنے فیصلے سے پیچھے ہٹی، ’لیٹرل انٹری‘ کے اشتہار پر روک لگانے کی ہدا

نئی دہلی،20؍اگست(ایجنسی) مرکزی حکومت لیٹرل انٹری پر اپنے فیصلے سے پیچھے ہٹ گئی ہے۔ منگل کے روز حکومت نے یو پی ایس سی کو ہدایت دی ہے کہ 17 اگست کو اس نے جو اشتہار جاری کیا تھا اس پر پر روک لگائے۔ دراصل جب سے یہ اشتہار جاری ہوا ہے، تبھی سے اسے اپوزیشن کے زبردست حملے کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ یہی نہیں این ڈی اے کی حلیف جماعتیں جے ڈی یو اور ایل جے پی بھی اس فیصلے کے خلاف آگئیں تھیں۔ چہار طرفہ دباؤ کی وجہ سے مودی حکومت کو اپنے فیصلے سے پیچھے ہٹنے کے لیے مجبور ہونا

حیات وطن

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کا نوٹیفکیشن جاری 18 ستمبر کو ڈالے جا

نئی دہلی، 20 اگست (یو این آئی) الیکشن کمیشن نے  جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کا نوٹیفکیشن منگل کو جاری کیا جس کے ساتھ ہی نامزدگی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔جموں و کشمیر میں 90 رکنی اسمبلی کے لیے تین مرحلوں میں انتخابات ہونے ہیں،پہلے مرحلے میں 24 سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی۔گزٹ میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے کاغذات نامزدگی منگل 27 اگست تک   داخل کئے جا سکیں گے۔ 28 اگست کو  کاغذات نامزدگی کا جائزہ جائزہ لیا جائے گا

حیات وطن

’ڈاکٹر ریپ-قتل‘: سپریم کورٹ نے 22 اگست تک رپورٹ طلب کی، نیشنل ٹاسک فورس کی تشکی

نئی دہلی، 20 اگست (یو این آئی) سپریم کورٹ نے مغربی بنگال میں ایک ٹرینی ڈاکٹر کی مبینہ عصمت دری اور قتل کے معاملے کی منگل کے روز 'سو موٹو سماعت کرتے ہوئے 10 کو ہدایت دی کہ میڈیکل عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے قومی پروٹوکول تیار کرنے کی غرض سے پیشہ ور افراد  پر مشتمل 10 رکنی قومی ٹاسک فورس تشکیل دینے کی ہدایت دی ۔سپریم کورٹ نے آج سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) اور مغربی بنگال حکومت کو ہدایت دی ہے کہ وہ آر جی کر میڈیکل کالج کی 31 سالہ

حیات وطن

یونیفارم یا سیکولر سول کو ڈ ناقابل عمل، ناقابل قبول:آل انڈیا مسلم پرسنل لابور ڈ

نئی  دہلی، 17 اگست (یو این آئی) آل انڈیا مسلم پرسنل بورڈ یوم آزادی کے موقع پر وزیر اعظم کے ذریعہ سیکولر سول کو ڈ اور کمیونل سول کو ڈ کا  شوشہ  چھوڑنے کو ایک فتنہ قرار دیتا ہے اور یہ واضح کردینا ضروری سمجھتا ہے کہ مسلمان کسی بھی قیمت پر قانون  شریعت ( مسلم پرسنل لا) سے دستبردار نہیں ہوسکتے-آل انڈیا مسلم پرسنل پرسنل بورڈ  کے ترجمان  ڈاکٹر  سید قاسم رسول الیاس نے ایک پریس بیان میں وزیر اعظم کے ذریعہ یوم آزادی پر کئی گئی 

حیات وطن

جموں و کشمیر میں 18 ستمبر سے 3 مراحل میں

ہریانہ میں یکم اکتوبر کو ایک مرحلہ میں ووٹنگ، نتائج کا اعلان 4 اکتوبر کو نئی دہلی،16؍اگست(ایجنسی) جموں کشمیر اور ہریانہ کے اسمبلی انتخابات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ جموں و کشمیر میں 18 ستمبر سے 3 مرحلوں میں ووٹنگ ہوگی، جبکہ ہریانہ میں یکم اکتوبر کو ووٹنگ ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق دونوں ریاستوں میں 4 اکتوبر کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے

حیات وطن

راجستھان: 2 طلبا میں چاقو بازی کے بعد تشدد برپا

کئی گاڑیاں نذر آتش، دفعہ 144 نافذ اودئے پور،16؍اگست(ایجنسی) راجستھان کے اودے پور شہر میں دسویں درجہ کے دو طالب علموں کی آپسی لڑائی نے تشدد کی شکل اختیار کر لی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ایک طالب علم نے کسی بات پر دوسرے طالب علم کو چاقو مار دیا جس سے وہ سنگین طور پر زخمی ہو گیا۔ حملہ آور طالب علم موقع سے فرار ہو گیا اور زخمی طالب علم کو اسکول میں موجود دیگر طلبا اور اساتذہ کی مدد سے اسپتا پہنچایا گیا۔ زخمی طالب ک

حیات وطن

ہنڈن برگ رپورٹ کا اثر: اڈانی گروپ کے شیئر بکھر گئے، سرمایہ کاروں کو 53000 کروڑ

  نئی دہلی،12؍اگست(ایجنسی) ہنڈن برگ کی رپورٹ نے اڈانی گروپ کے لیے پیر کا دن 'سیاہ بنا دیا ہے۔ جیسی کی اُمید تھی آج بازار کھلتے ہی اڈانی گروپ کے شیئر پوری طرح بکھر گئے۔ شروعاتی دور میں اڈانی گروپ کے شیئروں میں 17 فیصد تک کی زبردست کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ اڈانی بمقابلہ ہنڈن برگ معاملے میں سیبی سربراہ مادھبی بُچ کے داخل ہونے کے بعد سرمایہ کاروں نے خود کو محفوظ کرنا ہی بہتر سمجھا لیکن پھر بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اب تک سرمایہ کاروں کو 53000 کروڑ روپے

حیات وطن

سپریم کورٹ کی ہدایت، ایک ہفتے میں شمبھو بارڈر پر نقل و حرکت شروع ہو سکتی ہے

نئی دہلی، 12 اگست (یو این آئی) سپریم کورٹ کی پیر کو ہدایت کے بعد ایک ہفتے کے اندر پنجاب-ہریانہ شمبھو سرحد پر لوگوں کی نقل و حرکت شروع ہونے کا امکان ہے۔ جسٹس سوریہ کانت اور آر مہادیون کی بنچ نے پنجاب اور ہریانہ کے پولیس سربراہوں کو ہدایت دی کہ وہ ایمبولینسوں، ضروری خدمات اور مقامی مسافروں کی نقل و حرکت کو آسان بنانے کے لیے متعلقہ ضلعی پولیس سپرنٹنڈنٹ کے ساتھ تقریباً ایک ہفتے میں میٹنگ کریں۔ عدالت عظمیٰ نے اس مسئلے کے پرامن حل کی امید ظاہر کی کیونکہ کسان اپنے

حیات وطن

حجاب پر پابندی کے ممبئی کالج کے حکم پر سپریم کورٹ نےلگائی روک

نئی دہلی، 09 اگست (یو این آئی) سپریم کورٹ نے جمعہ کو ممبئی کے ایک کالج میں طالب علموں کے حجاب، نقاب، ٹوپی یا مذہبی بیجز کے استعمال پر پابندی لگانے والے ایک سرکلر کے ذریعے جاری حکم پر روک لگا دی۔جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس سنجے کمار کی بنچ نے کالج کے اس طرح کا سرکلر جاری کرنے پر حیرت کا اظہار کیا اور اسے جاری کرنے والے افسران کی سرزنش کرتے ہوئے کئی سوالات پوچھے۔بنچ نے کالج انتظامیہ سے یہ بھی پوچھا کہ انہوں نے آزادی کے اتنے سالوں کے بعد اچانک یہ سرکلر جاری کرنے کا

حیات وطن

وقف ترمیمی بل پر غور کے لیے جے پی سی تشکیل

اسد الدین اویسی ، عمر ان مسعود سمیت 31رکنی  کمیٹی بنی ، اپوزیشن کے کئی لیڈران شامل  نئی دہلی، 09 اگست ( یو این آئی ) وقف ترمیمی بل 2024 پر غور کرنے کے لیے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی 31 رکنی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کی تشکیل کا آج اعلان کیا گیا۔ پارلیمانی امور اور اقلیتی امور کے وزیر کرن رجیجو نے اس کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا۔ اس کمیٹی میں لوک سبھا سے 21 او

حیات وطن

آبکاری گھوٹالہ کیس: 17 ماہ بعد سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا تہاڑ جیل سے رِ

نئی دہلی،09؍اگست(ایجنسی)دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا 17 ماہ بعد تہاڑ جیل سے رِہا ہو گئے۔ سپریم کورٹ نے انھیں آج دن میں ہی ضمانت پر رِہا کرنے کا فیصلہ سنایا تھا، اور شام میں جب وہ جیل سے باہر نکلے تو عآپ لیڈران و کارکنان کی زبردست بھیڑ ان کا استقبال کرنے کے لیے کھڑی ہوئی تھی۔ دہلی آبکاری معاملے میں ملزم منیش سسودیا کو سی بی آئی نے 26 فروری 2023 کو گرفتار کیا تھا، پھر اس کے بعد منی لانڈرنگ کے الزامات میں ای ڈی نے 9 مارچ 2023 کو انھیں گرفتار کیا تھ

حیات وطن

لوک سبھامیں زوردار ہنگامہ کے بعد حکومت نے ’وقف ترمیمی بل 2024‘ جے پی سی کو بھیج

 نئی دہلی،08؍اگست(ایجنسی) لوک سبھا میں آج مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور کرن رجیجو کے ذریعہ ’وقف ترمیمی بل 2024‘ پیش کیا گیا جس پر ایوان میں زوردار ہنگامہ دیکھنے کو ملا۔ کانگریس، سماجوادی پارٹی، اے آئی ایم آئی ایم، ترنمول کانگریس سمیت حزب اختلاف کی تمام جماعتوں نے اس بل کے خلاف آواز اٹھائی اور کہا کہ یہ آئین مخالف، ملک مخالف اور مسلم مخالف ہے۔ حالانکہ برسراقتدار طبقہ نے اسے مسلمانوں کے حق میں قرار دیا۔ حیرت انگیز طور پر جنتا دل یو نے بھی پار

حیات وطن

اویسی نے حج کمیٹی میں بدعنوانی کا معاملہ لوک سبھا میں اٹھایا

نئی دہلی، 06 اگست (یو این آئی) آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسد الدین اویسی نے منگل کو لوک سبھا میں کہا کہ حج کمیٹی میں سنگین بدعنوانی چل رہی ہے، اس لیے حکومت کو اس کی مرکزی تفتیشی ایجنسی   (سی بی آئی)  سے جانچ کرانے  کی ضرورت ہے۔مسٹر اویسی نے وقفہ صفر کے  دوران  حج کمیٹی میں بدعنوانی کا مسئلہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ حج کمیٹی میں سنگین بدعنوانی چل رہی ہے اور اس کی سی بی آئی کے ذریعے انکوائری ہون

حیات وطن

بنگلہ دیش معاملہ پر حکومت ہند نے کی کل جماعتی میٹنگ

شیخ حسینہ معاملہ پر ’ایکشن پلان‘ سے کیا باخبر! نئی دہلی،06؍اگست(ایجنسی)بنگلہ دیش میں تختہ پلٹ کے بعد پیدا حالات پر حکومت ہند اپنی گہری نظر بنائے ہوئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ حکومت نے ایک ’ایکشن پلان‘ تیار کیا ہے جس کے بارے میں آج کل جماعتی میٹنگ کر سبھی اپوزیشن پارٹیوں کو باخبر کیا گیا۔ حکومت نے بتایا کہ بنگلہ دیش میں اس وقت تقریباً 13 ہزار ہندوستانی موجود ہیں، حالانکہ حالات اتنے خراب نہیں

حیات وطن

تاج محل میں پھر لہرایا بھگوا کپڑا، ایک خاتون نے گنبد پر چڑھایا ’گنگا جل‘، سی آ

آگرہ،05؍اگست(ایجنسی)ابھی 2 دن پہلے کی ہی بات ہے جب 2 نوجوانوں نے آگرہ واقع تاریخی عمارت تاج محل میں ’گنگا جل‘ چڑھایا تھا جس کے بعد انھیں گرفتار کر لیا گیا تھا۔ اب ایک بار پھر کچھ اسی طرح کا معاملہ سامنے آیا ہے جب پیر کے روز ایک خاتون نے تاج محل کے گنبد پر گنگا جل چڑھایا اور پھر ایک بھگوا کپڑا ہوا میں لہرایا۔ جب وہ بھگوا کپڑا لہرا رہی تھی تو وہاں موجود سیکورٹی اہلکاروں نے اسے پکڑ لیا اور پوچھ تاچھ کے لیے وہاں سے باہر لے گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خ

حیات وطن

بی جے پی کی پالیسی نہ تو کشمیریت کا احترام کرتی ہے اور نہ ہی جمہوریت کو برقرار

نئی دہلی،05؍اگست(ایجنسی) جموں و کشمیر میں دفعہ 370 ہٹائے جانے کے 5 سال مکمل ہوگئے ہیں۔ اس موقع پر کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے مرکزی حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا ہے کہ "جموں و کشمیر اور لداخ پر بی جے پی کی پالیسی نہ تو کمیشیریت کا احترام کرتی ہے اور نہ ہی جمہوریت کو برقرار رکھتی ہے۔" انہوں نے وادی میں نوجوانوں کی نوکری میں کمی اور دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کو لے کر بھی مودی حکومت کی سخت تنقید کی۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس پر ملکارجن کھڑگے نے لکھا

حیات وطن

وایناڈ میں لینڈ سلائیڈنگ سے زبردست تباہی، 119 اموات

 4گائوں بہہ گئے ،تقریباً 400افراد لاپتہ،آرمی-ایئر فورس بچاؤ میں مصروف،کیرالہ میںدو روزہ سوگ کا اعلان         ترواننت پورم، 30 جولائی (ایجنسی) کیرالہ کے وایناڈ میں موسلادھار بارش کی وجہ سے پیر کی دیر رات 4 مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔ صبح 2 بجے سے صبح 6 بجے کے درمیان ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ میں چار گاؤں بہہ گئے۔ منڈکئی، چورامالا، اٹامالا اور نولپوزا میں مکانات، پل، سڑکیں ا

حیات وطن

ون رینک ون پنشن کی ادائیگی نہیں کرنے پر مرکز پر دو لاکھ جرمانہ

نئی دہلی، 30 جولائی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے 'ون رینک ون پنشن اسکیم کے تحت ریٹائرڈ کیپٹن کو پنشن ادا نہ کرنے پر منگل کو مرکزی حکومت کی سرزنش کی اور اس پر 2 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا۔جسٹس سنجیو کھنہ اور آر مہادیون کی بنچ نے مرکزی حکومت پر 2 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ یہ رقم آرمی ویلفیئر فنڈ میں جمع کرائی جائے۔عدالت عظمیٰ نے حکومت کو ادائیگی کے آخری موقع کے طور پر 14 نومبر تک کا وقت بھی دیا۔بنچ نے مرکز کی طرف سے پیش ہونے وال

حیات وطن

سپریم کورٹ کا نیٹ یو جی 2024 کو منسوخ کرنے سے کیاانکار

نئی دہلی، 23 جولائی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے انڈر گریجویٹ میڈیکل اور دیگر کورسز میں داخلے کے لیے 5 مئی کو ہونے والے قومی اہلیت کم داخلہ ٹیسٹ (نیٹ یو جی) 2024 کو منسوخ کرنے سے پیر کو انکار کر دیا۔چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس جے بی پارڈی والااور منوج مشرا کی بنچ نے دوبارہ امتحان کی درخواستوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جانچ کے دوران ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا۔  جس سے یہ ظاہر ہو کہ سوالیہ پرچہ عام کیا گیا تھا اور ی

حیات وطن

یہ مودی حکومت کا کرسی بچاؤ بجٹ ہے، عام لوگوں کو کوئی راحت نہیں دی گئی: راہل گا

نئی دہلی،23؍جولائی(ایجنسی) حزب اختلاف نے عام بجٹ 2024 کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مودی حکومت کا کرسی بچاؤ بجٹ ہے اور اسے ’پی ایم سرکار بچاؤ اسکیم‘ کہنا چاہئے۔ اپوزیشن جماعت کانگریس نے کہا کہ اہم مسائل کا ذکر تک نہیں کیا گیا۔ ششی تھرور نے کہا کہ بہار اور آندھرا کو سیاسی وجوہات کی بنا پر مطمئن کیا گیا لیکن ملک میں اور بھی ریاستیں موجود ہیں۔راہل گاندھی نے ایکس پر لکھا، ’’یہ کرسی بچاؤ بجٹ ہے، جس میں حلیفوں کو خوش کیا گیا ہے۔

حیات وطن

بجٹ 2024: تنخواہ دار ٹیکس دہندگان کیلئے راحت کا اعلان

 اسٹینڈرڈ ڈیڈکشن کو 50 ہزار سے بڑھا کر 75 ہزار کیا گیا     نئی دہلی،23؍جولائی(ایجنسی) مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے پارلیمنٹ میں بجٹ 2024 پیش کر دیا۔ اپنی بجٹ تقریر پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے ٹیکس دہندگان کو راحت دینے کا اعلان کیا۔ وزیر خزانہ نے نئے ٹیکس نظام میں نئے سلیب کا اعلان کیا ہے۔ اس کے بعد نئے ٹیکس نظام میں تنخواہ دار ملازمین کو انکم ٹیکس میں 17500 روپے تک کی بچت ہوگی۔

حیات وطن

یوگی حکومت کو سپریم کورٹ سے بڑا جھٹکا

 کانوڑ یاترا روٹ پر ’نیم پلیٹ‘ کے فیصلے پر روک نئی دہلی،22؍جولائی(ایجنسی) سپریم کورٹ نے پیر کو اترپردیش کی یوگی حکومت کو بڑا جھٹکا دیا ہے۔ عدالت نے کانوڑ روٹ پر دکانداروں کو اپنی دوکانوں پر نیم پلیٹ لگانے کے حکم پر روک لگا دی ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ کھانے پینے کی دکانوں پر صرف کھانے پینے کی اشیا کی اقسام لکھی جائیں، دکاندار کا نام لکھنا ضروری نہیں۔سماعت کے دوران درخواست گزاروں کے وکیل نے نیم پلی

حیات وطن

جوبائیڈن کا امریکی صدارتی دوڑ سے دستبردار ہونے کا اعلان

  واشنگٹن،22؍جولائی (ایجنسی) امریکا کے صدر جوبائیڈن نے ڈیمو کریٹس کا اعتماد کھونے کے بعد دوسری مدت کے لیے جاری اپنی انتخابی مہم ختم کرتے ہوئے امریکی صدارتی دوڑ سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ وہ جنوری 2025 میں اپنی مدت کے اختتام تک صدر اور کمانڈر انچیف کی حیثت سے اپنے فرائض انجام دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ رواں ہفتے وہ قوم سے خطاب کریں گے۔سماجی را

حیات وطن

بجٹ سیشن سے قبل آل پارٹی میٹنگ کا انعقاد

 اپوزیشن نے ڈپٹی اسپیکر، نیٹ اور کانوڑ یاترا سمیت متعدد مسائل اٹھائے     نئی دہلی،21؍جولائی(ایجنسی) مودی حکومت نے پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس سے قبل اتوار (21 جولائی) کو آل پارٹی میٹنگ بلائی۔ اس میٹنگ میں کانگریس نے ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ میٹنگ میں اپوزیشن پارٹیوں نے متحدہ طور پر نیٹ پیپر لیک، بہار اور آندھرا پردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے سمیت کئی مطالبات اٹھائے۔ اس آل

حیات وطن

گیانواپی مسجد معاملہ: سپریم کورٹ میں کل ہوگی مسلم فریق کی عرضی پر سماعت

     وارانسی،21؍جولائی(ایجنسی) سپریم کورٹ وارانسی گیانواپی کیس کی اگلی منگل کو سماعت کرے گی۔ کیس کی سماعت سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس ڈی وائی کریں گے۔ تین رکنی بنچ کی سربراہی سی جے آئی چندرچوڑ کریں گے اور دو دیگر سابق جج جسٹس جے بی پاردیوالا اور جسٹس منوج مشرا بھی موجود ہوں گے۔اس سے قبل سپریم کورٹ نے مسجد میں واقع جنوبی تہہ خانے میں پوجا کے خلاف مسجد کی طرف کی درخواست پر ٹرائل کورٹ کے درخواست گزار شیلیندر ویاس کو نوٹس جاری کیا تھا۔یہ سماعت واران

حیات وطن

دکانوں پر نیم پلیٹ کامعاملہ پہنچا سپریم کورٹ

یوگی حکومت کے فیصلے پر آج ہوگی سماعت نئی دہلی،21؍جولائی (ایجنسی)اتر پردیش میں کانوڑ یاترا کے راستے پر کھانے پینے کی دکانوں سے لے کر ٹائروں کے پنکچر بنانے کی دکانوں تک کے باہر ’نیم پلیٹ‘ لگانے کا معاملہ اب سپریم کورٹ پہنچ  گیا ہے۔ ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس نامی غیر سرکاری تنظیم (این جی او) نے عدالت میں اس معاملے کو چیلنج کرتے ہوئے ایک پٹیشن دائر کی ہے۔ عدالت نے اس پٹیشن کو قبول کرت

حیات وطن

بی ایس پی کے ریاستی صدر آرم اسٹرانگ کے قتل معاملے میں بی جے پی کی لیڈر انجلائی

    چنئی،21؍جولائی(ایجنسی)تمل ناڈو میں بہوجن سماج پارٹی کے ریاستی صدر کے آرم اسٹرانگ قتل معاملے میں پولیس کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں بی جے پی کی خاتون لیڈر انجلائی (48) کو گرفتار کیا ہے اور ندی سے چھ موبائل فون برآمد کیے ہیں۔ انجلائی شمالی چنئی ضلع بی جے پی کی آفس بیرر رہ چکی ہے۔ پولیس نے اس سے قبل انجلائی اور اے آئی اے ڈی ایم کے کے وکیل اور کونسلر ہری دھرن سمیت 14 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔خبروں کے مطابق انجلائی نے قاتلوں کو آرم

حیات وطن

مائیکروسافٹ سرور میں خرابی کے سبب بینک، میڈیا اور ایئر لائنز کا کام کاج متاثر

نئی دہلی، 19 جولائی (یو این آئی) مائیکروسافٹ کے سرور میں جمعہ کو خرابی آنے سےدنیا بھر کے کئی بینک، میڈیا تنظیم، ایئر لائنز اور مواصلات کا کام کاج  متاثر ہوا۔برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن (بی بی سی) کی رپورٹ کے مطابق مائیکروسافٹ کے سرور کی خرابی کے باعث ٹی وی اور نشریاتی اداروں کی نشریات میں خلل پڑا۔ اس کے ساتھ ہی کئی ممالک کے ہوائی اڈوں پر پروازیں رک گئی ہیں۔اس دوران مائیکروسافٹ نے کہا ہے کہ سرور میں خرابیوں کو دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

حیات وطن

ہندوستانی شیئر مارکیٹ میں مچا کہرام

 محض 6 گھنٹے میں سرمایہ کاروں کو ہوا 8 لاکھ کروڑ روپے کا نقصان نئی دہلی،19؍جولائی(ایجنسی) شیئر بازار میں آج کا دن سرمایہ کاروں کے لیے قہر آمیز ثابت ہوا۔ چہار طرفہ بکوالی کے سبب سنسیکس اور نفٹی دونوں میں زبردست گراوٹ دیکھنے کو ملی۔ سنسیکس اور نفٹی دونوں میں تقریباً ایک فیصد کا زوال آیا اور اس کی کئی وجوہات بتائی جا رہی ہیں۔ آئندہ ہفتہ مرکزی بجٹ سے پہلے سرمایہ کاروں کے ذریعہ مختلف شعبوں میں منافع وصولی ک

حیات وطن

یوپی کے گونڈا میں ریل حادثہ,چنڈی گڑھ-ڈبرو گڑھ ایکسپریس کے 10 ڈبے پٹری سے اتر گئے

گورکھپور،18؍جولائی(ایجنسی) یوپی کے گونڈا میں جمعرات کی دوپہر ایک بڑا ٹرین حادثہ پیش آیا۔ یہاں چنڈی گڑھ سے گورکھپور کے راستے آسام جانے والی ڈبرو گڑھ ایکسپریس کے 10 ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ حادثے میں 4 افراد کی موت ہو گئی جبکہ کم از کم 20 لوگوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ یہ واقعہ گورکھپور ریلوے سیکشن کی موتی گنج سرحد پر پیش آیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریلوے کے تمام اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ تباہ شدہ کوچز میں پھنسے مسافروں کو نکالا جا

حیات وطن

نیٹ-یوجی تنازعہ: سپریم کورٹ نے امتحان کے نتائج ویب سائٹ پر اَپلوڈ کرنے کا دیا ح

    نئی دہلی،18؍جولائی(ایجنسی) سپریم کورٹ میں آج نیٹ-یوجی 2024 امتحان کے تعلق سے انتہائی اہم سماعت ہوئی۔ اس امتحان میں پیپر لیک اور بے ضابطگی کے الزامات عائد کرنے والی عرضیوں پر سماعت کرتے ہوئے عدالت عظمیٰ نے این ٹی اے کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی ویب سائٹ پر نیٹ-یوجی امتحان کے ریزلٹ کو اَپلوڈ کرے۔ عدالت کے اس فیصلے کو ایک بڑا قدم تصور کیا جا رہا ہے۔ کیونکہ اس سے طلبا کو حاصل نمبرات کی تفصیل سامنے آ جائے گی۔ حالانکہ عدالت نے طلبا کی شناخت ظاہر نہ کرنے