
نئی دہلی،09؍جون(ایجنسی)وزیر اعظم نریندر مودی نے بھگوان برسا منڈا کو ان کی 125 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ عظیم قبائلی رہنما برسا منڈا کی برسی پر، پی ایم مودی نے پیر 9 جون کو کہا کہ دھرتی آبا نے قبائلی برادری کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی جان قربان کی تھی۔وزیر اعظم نے سوشل میڈیا سائٹ 'X' پر پوسٹ کرکے دھرتی آبا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ بھگوان برسا منڈا کی قربانی اور لگن ہمیشہ ملک کے لوگوں کو متاثر کرتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ برسا منڈا نے برطانوی راج کے جبر کے خلاف قبائلی تحریک شروع کی تھی۔ سنہ 1900 میں محض 25 سال کی عمر میں جیل میں مشتبہ حالات میں انتقال کر گئے۔وزیر اعظم نے کہا کہ برسا منڈا کے پیروکار انہیں بھگوان کہتے ہیں۔ دھرتی ابا کا یوم پیدائش 15 نومبر کو منایا جاتا ہے۔ اس دن کو مودی حکومت نے سال 2021 میں 'قبائلی گور وڈے‘ کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا۔