عمران کے اتحادی اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید گرفتار
اسلام آباد،02؍فروری(ایجنسی)سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو پولیس نے جمعرات کو علی الصباح گرفتار کر لیا ہے۔ شیخ رشید پر تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج ہے جس کے مطابق انہوں نے سابق صدر آصف زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ شیخ رشید کے بھتیجے راشد شفیق نے دعوی کیا کہ ’اسلام آباد پولیس نے پنجاب کی حدود میں ان کی نجی رہائش گاہ سے انہیں گرفتار کیا ہے‘۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کی گاڑی سے اسلحہ اور مہنگی شراب کی بوتل