دھماکے سے پھر دہلا کابل

روسی سفارتخانہ کے پاس دھماکہ میں 20 افراد ہلاک کابل،05؍ستمبر(ایجنسی)افغانستان کی راجدھانی کابل میں ایک بار پھر دھماکہ ہونے کی خبر ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ کابل میں روسی سفارتخانہ کے پاس دھماکہ ہوا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ حملہ آور کو مسلح گارڈوں نے گولی مار دی تھی کیونکہ وہ گیٹ کے پاس پہنچا تھا تبھی مسلح گوارڈوں کو اندیشہ ہو گیا تھا۔ ضلع کے اہم مولوی صابر نے رائٹرس کو بتایا کہ ’’نشان تک پہنچنے سے پہلے خود کش حملہ آور کو روسی سفارت خانہ (طالبان) کے گارڈوں نے پہچان لیا اور گولی مار دی۔‘‘میڈیا رپورٹس کے مطابق راجدھانی کابل میں پیر کے روز ہوئے دھماکے میں 20 لوگوں کے ہلاک ہونے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ مہلوکین میں دو روسی سفیر کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ اس دھماکہ کے بعد علاقے میں بھگدڑ مچ گئی اور پھر راحت رسانی کا کام بھی فوری طور پر شروع کر دیا گیا۔ دھماکہ میں زخمی ہونے والے افراد کے تعلق سے ابھی کچھ حتمی طور پر معلوم نہیں ہو سکا ہے۔