شامی-سراج نے نیوزی لینڈ کی بلے بازی کو کیا تہس نہس
جیت کے ساتھ ہندوستان کا سیریز پر قبضہ رائے پور،21؍جنوری(ایجنسی) ہندوستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف یک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں آج 8 وکٹ سے آسان جیت حاصل کر لی۔ اس جیت کے ساتھ ہی تین میچوں کی یک روزہ سیریز میں ہندوستان نے 0-2 کو ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی ہے، یعنی سیریز پر قبضہ ہو گیا ہے۔ آج رائے پور میں کھیلے گئے میچ میں ہندوستان کی طرف سے تیز گیندباز محمد شامی اور محمد سراج نے لاجواب گیندبازی کا مظاہرہ کیا اور نتیجہ یہ ہوا کہ نیوزی لینڈ نے محض 15 رن پر