نیمار کو ورلڈ کپ کوالیفائرز کے لیے برازیل کی ٹیم میں واپس بلا یا گیا

ریو ڈی جنیرو، 7 مارچ (یو این آئی) برازیل کے تجربہ کار فٹبالر نیمار کو کولمبیا اور ارجنٹینا کے خلاف ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے 17 ماہ بعد برازیل کی ٹیم میں واپس بلا لیا گیا ہے۔ برازیل کے مینیجر ڈوریول جونیئر نے جمعرات کو ایک نیوز کانفرنس میں کہا، "ہم جانتے ہیں کہ وہ ابھی تک انجری سے صحت یاب ہونے کے عمل میں ہیں، لیکن ہم یہ بھی سمجھتے ہیں کہ ان کی دستیابی میچ کے دوران پیدا ہونے والی کسی بھی صورت حال پر قابو پانے میں ہماری مدد کر سکتی ہے۔ "انہوں نے کہا کہ "ہم فطری طور پر ان کے دستیاب ہونے کے منتظر تھے۔ وہ ایک ایسے کھلاڑی ہیں جنہیں ہر کوئی اچھی طرح جانتا اور سمجھتا ہے۔ وہ واپس آکر بہت خوش ہیں اور ہم انہیں وہ تمام سیکیورٹی فراہم کریں گے جو انہیں اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے درکار ہیں۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ برازیل کا مقابلہ 20 مارچ کو برازیلیا میں کولمبیا اور پھر پانچ دن بعد بیونس آئرس میں ارجنٹائن سے ہوگا۔ پانچ بار کی عالمی چیمپئن اس وقت 10 ٹیموں کے جنوبی امریکی گروپ میں 12 کوالیفائرز سے 18 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔