
دبئی، 8 مارچ (یو این آئی) روہت شرما کی قیادت والی ہندوستانی ٹیم اتوار کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں 2013 کی جیت کی تاریخ کو دہرانے کے مقصد کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ ہندوستانی ٹیم تیسری بار باوقار ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچی ہے جہاں اس کا مقابلہ مضبوط نیوزی لینڈ کی ٹیم سے ہوگا، جو خطاب حاصل کرنے کے لئے پورا زور لگائے گی ۔ نیوزی لینڈ نے حالیہ ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔کپتان روہت شرما نے کہا،’’وہ (نیوزی لینڈ) بہت اچھی ٹیم ہے۔ میں ان کو قریب سے دیکھ رہا ہوں اور وہ غیر معمولی طور پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ان کے کھیلنے کا انداز قابل تعریف ہے۔ تاہم، جیسا کہ تاریخ نے دکھایا ہے، فائنل غیر متوقع ہو سکتا ہے۔ ہندوستان اس مقابلے میں اہم کھلاڑیوں کی غیر معمولی کارکردگی کے ساتھ مضبوطی سے سامنے آئے گا۔‘‘دباؤ والے میچوں میں اپنی مہارت کے لیے مشہور وراٹ کوہلی نے ایک بار پھر ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کرایا ہے۔ بلے بازی کے ماہر اکیلے آئی سی سی ناک آؤٹ ایونٹ میں ایک ہزار رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف ان کی میچ جیتنے والی اننگز نے ان کی چیس ماسٹر کے طور پر شہرت کو دوبارہ مستحکم کیا۔ کے ایل راہل نے نچلے آرڈر میں اہم رنز بنائے ہیں۔ سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف ان کی ناٹ آوٹ 42 رن کی اننگز اور بنگلہ دیش کے خلاف ایک اہم کارکردگی نے ٹیم کے لئے ان کی اہمیت کو مزید مضبوط کیا ہے۔بلے بازی اور وکٹ کیپنگ دونوں سے، راہل ہندوستانی مہم کی اہم کڑی ثابت ہوئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کی بلے بازی کی طاقت راچن رویندر اور کین ولیمسن کے ارد گرد گھومتی ہے، جس میں گلین فلپس مڈل آرڈر میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ رویندر کے تمام پانچ ون ڈے سنچریاں آئی سی سی ایونٹس میں آئی ہیں۔ اگر ان کا بلہ چل گیا تو نیوزی لینڈ ٹیم انڈیا کو ایک بڑا چیلنج پیش کر سکتا ہے۔ محمد شامی کی قیادت والی ٹیم انڈیا کی گیندبازی یونٹ مضبوط رہی ہے۔ ہندوستان کے دوسرے کنگ کہلائے جانے والے شامی اس ٹورنامنٹ میں اپنی ٹیم کے لیے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے گیندباز بنے ہوئے ہیں۔ آسٹریلیا کے خلاف کھیل کو تبدیلی والی کارکردگی سمیت ان کی خطرناک اسپیل نے ہندوستان کے فائنل تک پہنچنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ٹیم انڈیا کو ورون چکرورتی کی قیادت میں اسپن شعبے سے بھی اہم کردار ادا کرنے کی توقع ہے۔ تاہم، نیوزی لینڈ کے پاس گیندبازی شعبے میں کئی عمدہ گیندبازہیں، جن میں میٹ ہیری، مائیکل بریسویل اور ولیم اورورکے کا رول اہم ثابت ہوسکتا ہے۔ کپتان مشیل سینٹنر کی قیادت اور دباؤ میں تحمل نیوزی لینڈ کی ٹیم کے لئے اہم ہوگا۔ ہندوستان ، تین بار چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم ہے، جو 2013 کی جیت کو دہرانے اور اپنی تاریخ میں ایک اور آئی سی سی خطاب جوڑنے کے لئے پرجوش ہوگی۔ دوسری طرف، نیوزی لینڈ کی ٹیم جس نے اپنے پچھلے چار آئی سی سی فائنلز ہارے ہیں، اس ٹورنامنٹ میں اس سلسلہ کو توڑنے اور 2000 کی جیت کے وقار کو دوبارہ حاصل کرنے کے لیے پختہ عزم کے ساتھ میدان میں اترے گی ۔ ہندوستان اور نیوزی لینڈ اب تک آئی سی سی ون ڈے ٹورنامنٹس میں 12 بار آمنے سامنے ہو چکے ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان اعداد و شمار بالکل برابر ہیں۔ اگر ہم ون ڈے ورلڈ کپ کی بات کریں تو دونوں کے درمیان کھیلے گئے 10 میچوں میں ہندوستان نے پانچ بار جیت حاصل کی ہے جب کہ نیوزی لینڈ بھی پانچ بار فاتح رہا ہے۔2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں، ہندوستان اور نیوزی لینڈ دو بار آمنے سامنے تھے- ایک بار گروپ مرحلے میں اور دوسری بار سیمی فائنل میں۔ دونوں بار ہندوستانی ٹیم نے جیت حاصل کی۔ اگر ہم چیمپئنز ٹرافی کی بات کریں تو دونوں کے مابین دو مرتبہ مقابلہ ہوا ہے۔ ایک مرتبہ جہاں نیوزی لینڈ 2000 کی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں ہندوستان کو شکست دے کر پہلی اور واحد بار چیمپئن بنا تھا۔ چنانچہ ہندوستان نے اس مقابلے کے گروپ میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دی تھی۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ دبئی کی سست پچ پر ہندوستانی اسپنرز کا غلبہ رہا ہے۔ لیکن یہ بات بھی قابل غور ہے کہ نیوزی لینڈ کے پاس بھی ان پچوں کے مطابق شاندار اسپن اٹیک ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے گزشتہ اتوار کو اسی گراؤنڈ پر ہندوستان کے خلاف کھیلا تھا - اس لیے وہ اس میچ میں اپنی غلطیوں سےسبق حاصل کرکے نئی حکمت کے ساتھ میدان میں اترے گی۔