محمد شامی کو ملی جان سے مارنے کی دھمکی

امروہہ:05مئی(یواین آئی) بھارتیہ کرکٹ ٹیم کے تیز گیندباز محمد شامی کو ای۔ میل کے ذریعہ جان سے مارنے کی دھمکی کے ساتھ ہی ایک کروڑ روپئے دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ تحریر کی بنیاد پر سائبر سیل میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ایس پی امت کمار آنند نے یواین آئی کو بتایا کہ شامی کے بھائی حسیب احمد نے پولیس کو آج ایک تحریر میں بتایا کہ شامی آئی پی ایل میں مصروف ہیں اور وہ شامی کی ای۔ میل دیکھتے رہتے ہیں۔ چار مئی کو ای۔میل آئی ڈی کھلونے پر اس میں راجپوت سندھر نام کی ای۔میل آئی ڈی سے محمد شامی کو جان سے مارنے، کسی پربھاکر ا اور ایک کروڑ روپئے کا ذکر کیا گیا ہے۔ تحریر کی بنیاد پر معاملے میں سائبر تھانے میں رپورٹ درج کرلی گئی ہے۔ پولیس معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔ جلد ہی معاملے کا انکشاف کیا جائے گا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ محمد شامی کو دھمکی کی شکایت کے بعد امروہہ پولیس اور کرائم برانچ کی ٹیم الرٹ ہوگئی ہے۔ ای۔میل کی تکنیکی جانچ کے لئے سائبر ماہرین کی مدد لی جارہی ہے۔ پولیس نے میل بھیجنے والے کی پہچان اور لوکیشن ٹریس کرنے کا عمل شروع کردیا ہے۔