سائنس وٹکنالوجی

ہاتھوں کو چہرے سے دور رکھنے میں مددگار اسمارٹ بینڈ تیار کرلیا گیا

 واشنگٹن: ہاتھوں کو چہرے سے دور رکھنے میں مدد دینے والااسمارٹ بینڈ تیار کرلیا گیا۔دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے عالمی ادارہ صحت کی جاری کردہ احتیاطی تدابیرمیں ہاتھوں کی صفائی کا اہتمام کرنے اور ہاتھوں کو آنکھ، ناک اورچہرے سے دور رکھنے کی تاکید کی گئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق واشنگٹن  سے تعلق رکھنے والی اسٹارٹ اپ کمپنی نے ’’دی ایموٹچ بینڈ‘‘ کے نام سے ایسا اسمارٹ بینڈ بنایا

سائنس وٹکنالوجی

شہابِ ثاقب میں پروٹین کی دریافت کا دعویٰ

مشی گن: آج سے 30 سال قبل الجزائر کے صحرائی مقام سے ملنے والے ایک شہابِ ثاقب کا تجزیہ کرنے کے بعد، امریکی سائنس دانوں کی ایک ٹیم نے اس میں پروٹین کے سالمات دریافت کیے ہیں جنہیں انہوں نے ’’ہیمولیتھین‘‘ (Hemolithin) کا نام دیا ہے۔تاہم ابھی یہ صرف ایک دعویٰ ہے جو ’’آرکائیو ڈاٹ آرگ‘‘ (ArXiv.org) نامی ویب سائٹ پر شائع ہوا ہے جہاں پہلے تحقیقی مقالہ جات شائع کیے جاتے ہیں، جس کے بعد ماہرین انہیں کھنگالتے ہیں

سائنس وٹکنالوجی

بوئنگ کمپنی نے مستقبل کے جنگی ہیلی کاپٹر کا ڈیزائن پیش کردیا

شکاگو: مسافر بردار طیاروں کے حوالے سے عالمی شہرت رکھنے والی کمپنی ’’بوئنگ‘‘ نے حال ہی میں امریکی فوج کے لیے مستقبل کے جنگی ہیلی کاپٹر کا ڈیزائن پیش کردیا جو نگرانی کے علاوہ دشمن پر فضائی حملے بھی کرسکے گا۔امریکی فوج نے اپنے پرانے جنگی ہیلی کاپٹر ’’کیووا واریئر‘‘ کو ریٹائر کرکے اس کی جگہ نئے اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہیلی کاپٹروں کے لیے مقابلہ شروع کروایا ہوا ہے جس میں بوئنگ کے علاوہ بیل، اے وی ا

سائنس وٹکنالوجی

کیا ڈرون بھی چمگادڑ کی طرح آواز سے ’’دیکھ‘‘ سکیں گے؟

انڈیانا: وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ڈرونز کی ٹیکنالوجی بھی جدید تر ہوتی جارہی ہے۔ آج ایسے ڈرونز موجود ہیں جو روشنی کے علاوہ انفرا ریڈ شعاعوں کی مدد سے بھی دیکھ سکتے ہیں اور اپنا راستہ تلاش کرسکتے ہیں۔ لیکن شاید وہ دن دور نہیں کہ جب ڈرونز بھی چمگادڑوں کی طرح خاص آوازوں کے ذریعے اپنے ارد گرد کا ماحول ’’دیکھ‘‘ سکیں گے اور آواز ہی سے رہنمائی بھی حاصل کرسکیں گے۔امریکا کی پرڈُو یونیورسٹی میں ریاضی، طبیعیات (فزکس) اور مصنوعی ذہانت کے

سائنس وٹکنالوجی

مریخ کی اربوں پکسل پر مبنی پینوراما تصویرجاری

پیساڈینا:کیلیفورنیا: ناسا کی جیٹ پروپلشن لیبارٹری نے سرخ سیارے مریخ کی سطح کی حیرت انگیز تفصیلی تصویر جاری کی ہے۔ مسلسل چار دن تک مریخ کے چاروں طرف کی 1000 تصاویر لینے کے بعد انہیں احتیاط سے جوڑا گیا ہے اور یوں 1.8 ارب پکسل کا پینوراما تیار ہوا ہے جو انتہائی تفصیلی منظر فراہم کرتا ہے۔مریخ کی جانب بھیجی گئی خلائی گاڑی کیوروسٹی دھیرے دھیرے مریخ پر چلتی رہتی ہے اور اپنے سائنسی تجربات سے ہماری معلومات میں اضافہ کررہی ہے۔ کیوروسٹی کو تصویر کا ہر پہلو باق

سائنس وٹکنالوجی

اسرو سٹلائیٹ جی سیٹ1کو 5مارچ کو چھوڑنے کے لئے تیار

   حیدرآباد۔ 3مارچ (یو این آئی)سال 2020کے پہلے جی ایس ایل وی مشن میں ہندوستانی خلائی جانچ ایجنسی(اسرو)جیوامیجنگ سٹلائیٹ جی سیٹ1کو 5مارچ کو اے پی کے ضلع نیلور کے سری ہری کوٹہ کے ستیش دھون خلائی مرکز سے چھوڑنے کے لئے تیار ہے۔اسرو کے ذرائع کے مطابق جی ایس ایل وی۔ایف 10جو 2268کیلوگرام کے جی سیٹ کو لے جائے گا کو جمعرات کو 17.43بجے ستیش دھون خلائی مرکز کے دوسرے لانچ پیڈ سے چھوڑا جائے گا تاہم اس کو چھوڑا موسمی حالات پر منحصر ہوگا۔لانچ اتھارائزی

سائنس وٹکنالوجی

ڈرائیور کے بغیر کار اور ڈرون سازی کےلیے مکھیوں پر انٹینا نصب

 لندن: ڈرائیوروں کے بغیر کار اور خودکار بہتر ڈرون کی تیاری کےلیے اس وقت شہد کی مکھیوں پر تحقیق کا ایک بڑا منصوبہ شروع کیا گیا ہے جس پر اربوں روپے کی لاگت آئے گی۔پہلے مرحلے میں سائنسدانوں نے ایک دو نہیں بلکہ سیکڑوں مکھیوں پر انتہائی حساس انٹینا لگائے ہیں اور انہیں مختلف رکاوٹوں والے ماحول میں چھوڑا ہے تاکہ ان کی پرواز اور حرکات و سکنات کا جائزہ لیا جاسکے۔ اسی طرح مکھیوں کو ورچوئل رئیلٹی چیمبرز میں بھی چھوڑا گیا۔ اس دوران سائنسدانوں کی ٹیم نے ان

سائنس وٹکنالوجی

کرتب دکھانے والادنیا کا پہلا انسان بردار ڈرون

کروشیا: دنیا کا پہلا ڈرون بنایا گیا ہے جس میں ایک انسان کے بیٹھنے کی جگہ بنائی گئی ہے اور یہ پہلا ڈرون ہے جو باقاعدہ طیاروں کی طرح کرتب اور ہوابازی کے مظاہرے دکھاتا ہے ۔اسے ایئروبیٹک ملٹی کاپٹر کا نام دیا گیا ہے جس میں 12 روٹر لگے ہیں۔ انہی روٹر کی بدولت یہ ہوا میں پلٹتا اور جھپٹتا ہے ۔ یہاں تک کہ یہ خطرناک کرتب بھی دکھاتا ہے اور اسٹنٹس کا مظاہرہ کرتا ہے۔ کاربن فریم سے بنے اس ڈرون کے 6 وسیع بازو ہیں جو اسے سریع الحرکت بناتے ہیں۔ڈرون کو ایک مقابلے کے

سائنس وٹکنالوجی

دھوپ میں مسلسل پھڑپھڑانے والے مصنوعی پروں کی کامیاب آزمائش

بیجنگ: ہم جانتے ہیں کہ اس وقت دنیا بھر میں اڑنے والے ’’کیڑے روبوٹ‘‘ پر کام جاری ہے لیکن ان کے ساتھ بجلی کا نظام وابستہ کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ اب اسی کمی کو دور کرنے کے لیے ایسے پر یا بازو ڈیزائن کیے گئے ہیں جو روشنی پڑتے ہی پھڑپھڑاتے ہیں اور جب تک روشنی برقرار رہے اس وقت تک وہ کسی روبوٹ کو اڑاسکتے ہیں۔یہ اہم کام چین کی چینگ زو اور جیانگ زو یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے مشترکہ طور پر انجام دیا ہے۔ اسے ’تتلی کے لچک دار حیات

سائنس وٹکنالوجی

دس گنا زائد بجلی محفوظ کرنے والاکپیسٹرتیار

 لندن: ہم جانتے ہیں کہ سپرکپیسٹرز بہت تیزی سے چارج ہوتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر توانائی بھی خوب خارج کرتےہیں۔ برطانوی اور چینی ماہرین نے مل کر ایک سپرکپیسٹر بنایا ہے جو تیزی سے چارج ہوتا ہے اور اسی جسامت والے کسی بھی کپیسٹر کے مقابلے میں دس گنا زائد بجلی ذخیرہ کرسکتا ہے۔یونیورسٹی کالج لندن اور چینی اکیڈمی آف سائنسز کے ماہرین نے ایک نئے قسم کے سپرکپیسٹرکے بارے میں اپنے تحقیقی رپورٹ جاری کی ہے۔ سپرکپیسٹر میں گرافین کی تہیں لگائی گئی ہیں اور ان کے

سائنس وٹکنالوجی

اس سیارے پرایک سال صرف 18 دن پرمحیط

چلی: کائنات کے دوردرازکونے پرایک سیارہ دریافت ہوا ہے جو سورج کے گرد صرف 18 دن میں اپنا چکر مکمل کرلیتا ہے۔اب تک کسی ستارے کے گرد کسی سیارے کی سب سے مختصر ترین دورانیے کی گردش کا انکشاف ہوا ہے اور اس کا نام این جی ٹی ایس 10 بی رکھا گیا ہے۔ یہ ہمارے نظامِ شمسی کے سیارے مشتری، جوپیٹر سے ملتا جلتا ہے اور قدرے گرم بھی ہے۔اس کی تفصیلات نوٹسس آف دی رائل ایسٹرونامیکل سوسائٹی میں شائع ہوئی ہے۔ اس کا سب سے اہم پہلو ہے کہ ایسے سیارے اپنی گردش کے دوران دھیرے د

سائنس وٹکنالوجی

کرونا وائرس کے باعث ایپل کی آمدنی میں کمی کا امکان

دُنیا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے کہا ہے کہ چین میں کرونا وائرس کے باعث اسے مارچ تک آمدنی کا مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔چین میں گزشتہ ماہ کے آغاز سے کرونا وائرس کی وبا نے ایک جانب جہاں شہری زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ وہیں عالمی سطح پر معیشت بھی سست روی کا شکار ہے۔ٹیکنالوجی کمپنی ایپل بھی اب اس وائرس سے متاثر ہو رہی ہے۔ایپل کی مصنوعات چین میں قائم کارخانوں میں بھی تیار کی جاتی ہیں۔ ایپل حکام کا کہنا ہے کہ اگرچہ ان مصنوعات کی

سائنس وٹکنالوجی

واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کی تعداد دو ارب سے تجاوز کر گئی

رپورٹ:معروف سوشل میڈیا میسیجنگ سروس واٹس ایپ نے اعلان کیا ہے کہ دنیا بھر میں اس کے صارفین کی مجموعی تعداد دو ارب سے تجاوز کر گئی ہے۔ واٹس ایپ نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا ہے کہ وہ صارفین کی رازداری برقرار رکھنے کے لیے اپنی ٹیکنالوجی کو مزید مضبوط کرے گا۔خبر رساں ادارے 'اے ایف پی کے مطابق فیس بک کی ملکیت سماجی رابطوں کی سروس واٹس ایپ نے یہ اعلان بدھ کو اپنے ایک بلاگ کے ذریعے کیا ہے۔ فیس بک نے واٹس ایپ کی ملکیت 2014 میں حاصل کی تھی۔ اب واٹس

سائنس وٹکنالوجی

سام سنگ کا نیا فلپ فون، جس کی سکرین شیشے کی ہے

واشنگٹن — :منگل کے روز سام سنگ نے اپنے نئے گیلیکسی زیڈ فلپ فون کی رونمائی کی۔ اس فون کی تشہیر کافی مہینوں سے جاری تھی اور دنیا بھر میں اس کا انتظار کیا جا رہا تھا۔یہ سام سنگ کا فولڈ ہونے والا دوسرا فون ہے۔ اس کا ڈیزائن بالکل موٹورولا کے نیو ریزر فون جیسا ہے۔زیڈ فلپ فون کی 6.7 انچ کی گلاس سکرین ہے جسے تہہ کر بند کیا جا سکتا ہے۔اس کے بیرونی حصے پر بھی ایک سکرین ہے، جو آپ کو نوٹیفیکشنز سے آگاہ رکھتی ہے۔سام سنگ کی مارکیٹنگ ڈائریکٹر نے ٹیکنالوجی

سائنس وٹکنالوجی

تلنگانہ کے دسویں جماعت کے 6طلبانے بغیر ایندھن

اور بغیر چارجنگ والی ماحول دوست بائیک تیارکی حیدرآباد۔ 12فروری (یو این آئی)تلنگانہ کے دسویں جماعت کے طلبا کے ایک گروپ نے ایک مرتبہ پھر ثابت کردیا ہے کہ سماج کے پسماندہ طبقہ سے تعلق رکھنے والے طلبا کو صحیح موقع اور تعاون کیا جائے تو وہ اپنی صلاحیتوں کا بہتر مظاہرہ کرسکتے ہیں۔تلنگانہ مائناریٹی ریزیڈنشل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹشنس سوسائٹی (ٹمریز)کے 6طلبا نے ماحول دوست با

سائنس وٹکنالوجی

ٹک ٹاک کا نیا حریف "بائٹ" ویڈیوز بنانے والوں کو پیسے دے گا

ویب ڈیسک:ٹک ٹاک کے مقابلے میں ایک نئی ایپ"بائٹ " سامنے آئی ہے جو ویڈیوز بنانے والے صارفین کو رقم ادا کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق وائن کے شریک بانی ڈوم ہوف مین نے ایک ایسے پروگرام کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد صارفین کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو ز پر انہیں انعام دینا ہے ۔اس ایپ پر ویڈیو بنانے والے صارفین کو ناظرین کی دیکھی گئی تعداد کے مطابق پیسے دیے جائیں گے ۔جتنے زیادہ لوگ ویڈیو دیکھیں  گے ا تنے زیادہ پیسے ویڈیوز بنانےوالے افراد کو بائٹ کی

سائنس وٹکنالوجی

بازو موڑ کر پرواز کرنے والادنیا کا پہلا کبوترروبوٹ تیار

سٹینفورڈ: دنیا کا پہلا ایسا اڑن روبوٹ تیار کیا گیا ہے جو اپنے بازو (ونگز) موڑ سکتا ہے جسے ”پیجن بوٹ“ کا نام دیا گیا ہے۔کبوتروں پر تحقیق کرکے بہتر ڈرون اور اڑنے والے روبوٹ بنائے جاسکتے ہیں۔ کبوتر اور دیگر پرندے اپنے بازوؤں کو موڑنے، سکیڑنے اور کھینچنے کے ماہر ہوتے ہیں۔اس طرح وہ ہرطرح کی ہوا اور دباؤ میں بہتر انداز میں پرواز کرسکتے ہیں۔ انہیں دیکھ کر اسی طرح کےڈرون بنائے جاسکتے ہیں جو ہرطرح کی فضائی حالت کو برداشت کرسک

سائنس وٹکنالوجی

سام سنگ گلیکسی ایس 20سیریزکے3نئےموبائل متعارف

سان فرانسسکو:سام سنگ نےاپنےفلیگ شپ ایس سیریز کے 3 نئے فونز متعارف کرادیئےہیں۔غیر ملکی  خبررساں ادارے کے مطابق سان فرانسسکو میں ایک ایونٹ کے دوران سام سنگ کی جانب سے گلیکسی ایس 20، ایس 20 پلس اور ایس 20 الٹرا اسمارٹ فونز متعارف کرائے گئے۔گلیکسی ایس 20 ،میں 6.2 انچ کا کواڈ ایچ ڈی پلس او ایل ای ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے جس میں ریفریش ریٹ 120 ہرٹز ہے ۔ایس 20 کی قیمت ایک ہزار ڈالرز ہے  ۔اس فون میں  بیک پر 3 کیمرے دیئےگئے ہیں جن میں سے ایک 12 میگ

سائنس وٹکنالوجی

شہد کیوں نہ کھائیں

اللہ تعالیٰ نے انسان کو جتنی نعمتیں عطا فرمائی ہیں ان میں شہد اور دودھ کو اہمیت حاصل ہے۔شہد ایک مفید مقدس غذا اور دوا ہے جسے زمانہ قدیم سے استعمال کیا جاتا ہے۔ چقندر کی شکر کی ایجاد سے قبل شہد کو مٹھاس کےلئے استعمال کیا جاتا تھا۔شہد انسان کی اوّلین و آخری غذا ہے۔نوزائیدہ بچے کو بطور گھٹی چٹایا جاتا ہے تو جاں بلب مریض کو بھی دیا جاتا ہے ۔جدید طب (ایلو پیتھی سسٹم آف میڈیسن ) کی بنیاد نظریہ جراثیم پر ہے۔جراثیم کش شہد نہ صرف جراثیمی امراض سے محفوظ رکھ

سائنس وٹکنالوجی

ہاتھ سے کھانا غذا کو زیادہ مزیدار بناتا ہے، تحقیق

چمچ کی جگہ ہاتھوں سے کھانا خوراک کا ذائقہ بہتر بنادیتا ہے مگر ایسا کرنے سے جسمانی وزن میں اضافے کا امکان بھی ہوتا ہے۔یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔اسٹیونز انسٹیٹوٹ آف ٹیکنالوجی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ خوراک کو چھونا دماغ کے ایسے نظام کو متحرک کرتا ہے جو نوالے کے منہ میں پہنچنے سے پہلے یہ خیال کرنے پر مجبور کردیتا ہے کہ غذا مزیدار ہے اور چمچ کانٹے کے مقابلے میں زیادہ اطمینان کا احساس دلاتا ہے۔مگر محققین نے یہ بھی دریاف

سائنس وٹکنالوجی

دورانِ نیند گلاب کی خوشبو بچوں کی یادداشت بڑھاسکتی ہے، تحقیق

جرمنی: ماہرین کے مطابق اگر انسان نیند کے دوران یاد رکھنا یا کچھ سیکھنا چاہتا ہے تو اس کا راستہ ناک سے ہو کر گزرتا ہے۔ اس ضمن میں بچوں پر کیے گئے ایک مختصر سے مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ گلاب کی خوشبو سے یادداشت کو مضبوط بنایا جاسکتا ہے۔جرمنی میں ہوئی ایک تحقیق سے یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ متعدد بچوں کو نیند اور کلاس میں پڑھانے کے دوران گلاب کے پھول کی خوشبو سنگھائی گئی تو انہوں نے انگریزی کے نئے الفاظ سیکھنے میں بہتری دکھائی اور 30 فیصد زائد الفاظ یاد ک

سائنس وٹکنالوجی

اگربتی کی خوشبو سے ذہانت میں اضافہ ہوتا ہے، تحقیق

میونخ: ’’اگر آپ اپنی یا اپنے بچوں کی یادداشت، ذہانت اور سیکھنے کی صلاحیت بہتر بنانا چاہتے ہیں تو اگربتی جلائیے اور اس کی خوشبو سے ماحول کو مہکا دیجیے۔‘‘ یہ کوئی ٹوٹکا نہیں بلکہ جرمنی میں کی گئی ایک تازہ نفسیاتی تحقیق سے حاصل ہونے والے نتائج کا خلاصہ اور مشورہ ہے۔نیچر پبلشنگ گروپ کے ایک تحقیقی مجلے ’’سائنٹفک رپورٹس‘‘ کے تازہ شمارے میں یونیورسٹی آف فرائیبرگ، جرمنی کے ماہرین نے اپنی ایک دلچسپ تحقیق کی ت

سائنس وٹکنالوجی

کورونا وائرس شناخت کرنے والی اسمارٹ فون لیبارٹری تیار

سنسناٹی: سنسناٹی یونیورسٹی کے ماہرین نے ایک چھوٹی سی تجربہ گاہ بنائی جو ایک کارڈ پر سماسکتی ہے اور یہ فوری طور کورونا وائرس، ملیریا اور دیگر امراض کے جراثیم اور وائرس کی پہچان کرسکتاہے۔ اس کارڈ کو کسی بھی اسمارٹ فون سے جوڑ کر لیبارٹری کا نتیجہ ڈسپلے پر دیکھا جاسکتا ہے۔وائرس کی شناخت کے لیے ایک مرتبہ استعمال کے قابل پلاسٹک کا ٹکڑا مریض کو منہ میں رکھنا ہوتا ہے جس پر لعاب جمع ہوتا ہے۔ اس کے بعد اس کی جانچ کے لیے ایک خاص ڈبے میں رکھا جاتا ہے اور یہ نظا

سائنس وٹکنالوجی

جلنے کے زخموں پر براہِ راست ’مصنوعی جلد چھاپنے‘ والاآلہ

ٹورنٹو: جلد کے جھلسنے سے گہرے زخم آتے ہیں جو بہت مشکل سے مندمل ہوتے ہیں، اب ایک ایسا پرنٹر نما آلہ تیار کیا گیا ہے جو براہِ راست مصنوعی جلد کو زخموں پر چھاپتا ہے۔ امید افزا بات یہ ہے کہ اس کی دوسری بار جانوروں پر کامیاب آزمائش کی گئی ہے۔ سال 2018ء میں کینیڈا کے ماہرین نے مصنوعی جلد چھاپنے والاایک دستی آلہ پیش کیا تھا جس طرح ٹیپ ڈسپنسر سے فوری طور پر ٹیپ لگائی جاتی ہیں عین اسی طرح یہ آلہ ٹیپ کی جگہ مصنوعی انسانی بافتوں کو جلد پر چپکاتا جاتا ہے۔

سائنس وٹکنالوجی

سورج کے قطبین پر تحقیق کےلیے خلائی کھوجی روانہ

یورپی خلائی ایجنسی (ای ایس اے) اور امریکی ’’ناسا‘‘ نے سورج کے قطبین کا مطالعہ کرنے کےلیے اپنا مشترکہ خلائی مشن ’سولر آربٹر‘ روانہ کردیا گیا ہے۔9 فروری 2020 کے روز خلاء میں چھوڑا جانے والا یہ مشن اگلے دو سال میں سورج سے خاصا قریب پہنچ جائے گا اور پھر سورج کے قطبین (شمالی اور جنوبی قطب) کے مشاہدات کا آغاز کردے گا۔ واضح رہے کہ یہ پہلا خلائی مشن ہے جسے بطورِ خاص سورج کے قطبین کا قریب سے مشاہدہ کرنے کےلیے روانہ کیا گ

سائنس وٹکنالوجی

بیماریوں سے بچنے کے فطری طریقے

فی زمانہ ہر انسان کی زبان پر ’’میرے پاس وقت نہیں ہے‘‘ کے الفاظ وقت کی رفتار کے سامنے اپنے بے بسی کا اعتراف ہیں۔ وقت ایک ایسی سچائی ہے جس سے راہِ فرار ممکن ہی نہیں لیکن یہ بھی سچ ہے کہ جو آدمی روزانہ اپنے لیے تھوڑا سا وقت نہیں نکال پاتا ، اسے بہت سا وقت نکالنا پڑ جاتا ہے ۔جب وقت اپنا آپ دکھاتا ہے تو وہی ہفتہ عشرہ صاحب فراش رہنے پر مجبور ہوجاتا ہے۔ بہترین اور صحت مندانہ طرزِ عمل یہ ہے کہ 24گھنٹہ زندگی کو تین برابر حصوں میں تق

سائنس وٹکنالوجی

پوری دنیا کے جگنو تیزی سے معدوم ہورہے ہیں

میسا چیوسیٹس: پیر کے روز شائع ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دھیمی خوشنما روشنی پھیلانے والے جگنو تیزی سے ختم ہورہے ہیں۔ اس کی وجہ آلودگی، کیڑے مار ادویہ کا اندھا دھند استعمال اور ان کے قدرتی مسکن کی تباہی ہے۔بایوسائنس نامی جرنل میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق خود مصنوعی روشنیوں اور بجلی کی لائٹ سے یہ روشن کیڑے شدید متاثر ہورہے ہیں۔ کرہ ارض پر جگنوؤں  کی 2000 سے زائد اقسام حقیقت میں بھنورے ہی ہیں جورات کے وقت باغات، سبزے، جھیلوں اور پارکس کو م

سائنس وٹکنالوجی

پانی کے ایک قطرے سے 100 چھوٹی ایل ای ڈی روشن کرنے کا کامیاب تجربہ

ہانگ کانگ: کیا گرتے ہوئے پانی کے ایک مہین قطرے سے بجلی بنائی جاسکتی ہے؟ اس عجیب سوال کا جواب ہاں میں ہے۔ہانگ کانگ سٹی یونیورسٹی کے انجینئروں نے پانی کے قطروں پر مبنی برقی جنریٹر بنایا ہے جسے ’’ڈراپڈ بیسڈ الیکٹرک جنریٹر‘‘ یا ڈی ای جی کا نام دیا گیا ہے۔ اس میں فیلڈ افیکٹ ٹرانسسٹر (ایف ای ٹی) جیسا اسٹرکچر بنایا گیا ہے جو حاصل شدہ توانائی کو زیادہ کفایت سے دوسری توانائی میں بدلتا ہے۔پروفیسر وینگ زوانکوائی اور ان کی ٹیم نے ہفت روز

سائنس وٹکنالوجی

امریکی افواج ’دیوار کے پار دیکھنے والی‘ ٹیکنالوجی وضع کررہی ہے

پینٹاگون: امریکی فوج کے مطابق انکشاف ہوا ہے کہ وہ دیوار کے آر پار انسانوں، جانوروں اور اسلحے وغیرہ کو دیکھنے والی قابلِ اعتبار ٹیکنالوجی میں غیرمعمولی دلچسپی لے رہی ہے۔اس وقت امریکی فوج کے ماہرین ایسے وائٹ پیپر وصول کررہی ہے جس میں مختلف اداروں نے اس ٹیکنالوجی پر کام کیا ہو یا منصوبے کو کسی سطح تک پہنچایا گیا ہو۔ اپنے بیان میں کہا ہے کہ فوجیوں کے لیے’ کسی بھی دیوار یا رکاوٹ کے اس پار، دور رہتے ہوئے، کسی سپاہی، انسان، جانور یا شے کو محسوس، شنا

سائنس وٹکنالوجی

پرانے فون سست کرنے پر ایپل کمپنی پر 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالر جرمانہ

پیرس:10 فروری(ایجنسی) جان بوجھ کر اپنے پرانے ماڈل سست کرنے کے جرمانے کے طور پر ایپل کمپنی پر لگ بھگ دو کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔فرانس میں صارفین کے حقوق اور فراڈ روکنے والے ایک تنظیم ڈی جی سی سی آر ایف نے اپنے صارفین کے حق میں کہا ہے کہ ایپل نے پرانے فون کو جان بوجھ کرسست بنایا اور صارفین کو اس کا احساس ہی نہیں تھا اور نہ ہی کمپنی نے صارفین کو اس سے خبردار کیا تھا۔2017ء میں ایپل نے بھی اعتراف کیا تھا اس نے بعض ماڈل کے آئی فون سست

سائنس وٹکنالوجی

نئی تکنیک: دیوار کے ساتھ سبزیوں کی کاشتکاری

نئی دہلی: زراعت کے لئے سکڑتی زمین کی وجہ سے نہ صرف دیواروں کے ساتھ سبزیوں کی کاشت کی جا سکتی ہے بلکہ دیواروں کو سبزیوں سے سجائی بھی جا سکتی ہے اور اس کے لئے نہ تو مٹی کی اور نہ ہی کیڑے مار ادویات کے اسپرے کی ضرورت ہوتی ہے۔کاشتکاری کے لئے کم ہوتی زمین اور کیمیکل کے اندھا دھند استعمال سے صحت پر مضر اثرات کی وجہ سے باشعور لوگوں میں اپنے استعمال کے لئے سبزیاں گھر میں اگانے میں دلچسپی بڑھ رہی ہے۔ بہت سے لوگ پرجوش ہونے کے باوجود سبزیوں کی پیداوار کے لئے م

سائنس وٹکنالوجی

ایپل دنیا کی سب سے بڑی گھڑی ساز کمپنی بن گئی، سوئس انڈسٹری بہت پیچھے

ایپل کی شہرت جدید ترین کمپیوٹرز اور سمارٹ فونز بنانے والی کمپنی کے طور پر ہے۔ لیکن، آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ ڈیجیٹل آلات بنانے والی یہ کمپنی اب ایک اور روپ میں سامنے آئی ہے، اور وہ ہے گھڑیاں۔ جی ہاں، ایپل اس وقت دنیا بھر میں کلائی کی سب سے زیادہ اور سب سے جدید گھڑیاں بنانے والی کمپنی بھی بن چکی ہے۔زیادہ دور پرے کی بات نہیں ہے کہ سوئٹزرلینڈ کو خوبصورت، جدید، معیاری اور قیمتی گھڑیاں بنانے والے ملک کے طور پر جانا جاتا تھا اور وہاں گھڑیاں بنانے ک

سائنس وٹکنالوجی

دنیا کی سب سے طاقت ور دوربین نے سورج میں کیا دیکھا؟

ہوائی میں نصب کی جانے والی دنیا کی سب سے طاقت ور دوربین سے سورج کی تصاویر حاصل کئی گئیں ہیں، جن میں اس کی سطح پر گیسیں جلنے، شعلے بلند ہونے اور پگھلنے والے مواد کو وضاحت سے دیکھا جا سکتا ہے۔نصب کی جانے والی اس جدید دوربین کے مرکزی عدسے کا قُطر چار میٹر ہے جو کہ دنیا میں نصب کی جانے والی تمام شمسی دوربینوں میں سب سے بڑا ہے​۔ اس کی مدد سے سورج کے تقریباً 30 کلومیٹر حصے کی تفصیلات بھی معلوم کی جا سکیں گی جو اس سے پہلے ممکن نہیں تھا۔ایسا پہلی بار ہوا ہے

سائنس وٹکنالوجی

پینگولین بھی کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا ذریعہ ہو سکتا ہے: چینی سائنس دان

بیجنگ: چینی سائنس دانوں نے انکشاف کیا ہے کہ نسلی معدومی کا شکار جانور 'پینگولین بھی کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے ذریعہ ہو سکتا ہے۔چینی سائنس دانوں نے ایک تحقیق کے بعد انکشاف کیا ہے کہ کرونا وائرس بالواسطہ پینگولین کے ذریعے انسانوں میں منتقل ہوا۔ جس کے بعد یہ وائرس ایک انسان سے دُوسرے انسان میں منتقل ہوا۔ساؤتھ چائنہ یونیورسٹی آف ایگری کلچر کے ریسرچرز کے مطابق یہ میمل اس وائرس کے پھیلاؤ کا مضبوط ذریعہ ہو سکتا ہے۔ تاہم ادارے نے اس حوالے سے مزید تفص

صفحہ اول

میسور کی تاریخ میں پہلی بار مسلم خاتون تسنیم بانو بنیں مئیر

میسور سٹی کارپوریشن کیلئے تسنیم بانو مئیر منتخب ہوئی ہیں۔ میسور کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی مسلم خاتون کو مئیر بننے کا موقع ملا ہے۔ تسنیم بانو جے ڈی ایس کی کارپوریٹر ہیں۔ میسور شہر کے مینا بازار کی نمائندگی کرتی ہیں۔ میسور سٹی کارپوریشن میں پچھلے ایک سال سے کانگریس اور جے ڈی ایس اتحاد کا قبضہ ہے۔ موجودہ کارپوریشن کی دوسری معیاد کیلئے مئیر اور ڈپٹی مئیر کے عہدے کا آج انتخاب عمل میں آیا۔ کارپوریشن میں اکثریت نہ رہنے کے باوجود بی جے پی نے مئیر اور ڈپٹی مئیر کے عہدوں کیلئے اپنے امیدوار کھڑے کئے۔