
سان فرانسسکو:سام سنگ نےاپنےفلیگ شپ ایس سیریز کے 3 نئے فونز متعارف کرادیئےہیں۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سان فرانسسکو میں ایک ایونٹ کے دوران سام سنگ کی جانب سے گلیکسی ایس 20، ایس 20 پلس اور ایس 20 الٹرا اسمارٹ فونز متعارف کرائے گئے۔گلیکسی ایس 20 ،میں 6.2 انچ کا کواڈ ایچ ڈی پلس او ایل ای ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے جس میں ریفریش ریٹ 120 ہرٹز ہے ۔ایس 20 کی قیمت ایک ہزار ڈالرز ہے ۔اس فون میں بیک پر 3 کیمرے دیئےگئے ہیں جن میں سے ایک 12 میگا پکسل وائیڈ کیمرا ایف 1.8 آپرچر کے ساتھ، 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ ایف 2.2 آپرچر کے ساتھ اور تیسرا 64 میگا پکسل ٹیلی فوٹو لینس ایف 2.0 آپریچرکےساتھ ہے۔ گلیکسی ایس 20 پلس فون میں 6.7 انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے ریفریش ریٹ 120 ہرٹز کےساتھ دیاگیا ہے۔اس فون کے بیک پر 4 کیمرے موجود ہیں جس میں 12 میگا پکسل وائیڈ کیمرا ایف 1.8 آپرچر کےساتھ، 64 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرا ایف 2.0 آپرچر کے ساتھ، 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا ایف 2.2 آپرچر کے ساتھ اور 0.3 میگا پکسل ٹی او ایف تھری ڈی کیمرا شامل ہیں۔ ایس 20 پلس 12 سو ڈالرز (ایک لاکھ 85 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) ہے ۔ گلیکسی ایس 20 الٹراسام سنگ میں 6.9 انچ او ایل ای ڈی کواڈ ایچ ڈی پلس ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش کے ساتھ دیا گیا ہے۔اس فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے اور 108 میگا پکسل وائیڈ کیمرا ایف 1.8 آپرچر کے ساتھ دیا گیا ہے، اس کے علاوہ 48 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرا ایف 3.6 آپرچر کے ساتھ، 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا ایف 2.2 آپرچر کے ساتھ اور 0.3 میگا پکسل ٹی او ایف تھری ڈی کیمرا دیا گیا ہے۔فون کے فرنٹ پر 40 میگا پکسل کیمرا موجود ہے اور یہ دنیا کا پہلا فون ہے جس میں 40 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔گلیکسی ایس 20 الٹرا سام سنگ کاپہلا فون ہے جس میں 108 میگا پکسل کیمرادیا گیا ہے۔ایس 20 الٹرا کی قیمت 14 سو ڈالرز سے شروع ہوگی۔یہ فونز 6 مارچ سے صارفین کے لئے دستیاب ہوں گے۔