اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کی توقع، 36 گھنٹوں میں اعلان کا امکان
بیروت :اسرائیل اور لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی معاہدہ جلد ہونے کی توقع ہے، اور اس حوالے سے مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق، لبنانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ امریکی اور فرانسیسی صدور 36 گھنٹوں میں جنگ بندی کا اعلان کر سکتے ہیں۔وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کے مذاکرات درست سمت میں جاری ہیں اور دونوں فریقین معاہدے کے قریب ہیں۔ فرانسیسی صدر کے دفتر کی جانب