اسرائیلی بمباری میں 55 سے زائد فلسطینی شہید ، 30 گھر مسمار

غزہ،22؍اکتوبر(ایجنسی)غزہ پر اسرائیل نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب حملوں کے دوران 55 سے زائد فلسطینی شہید کر دیے ہیں۔ حماس کی حکومت نے اس امر کا اظہار اتوار کے روز کیا ہے۔ گورنمنٹ پریس آفس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں ان اسرائیلی حملوں کے باعث 30 مکانات کے مسمار ہونے کا بھی بتایا گیا ہے۔دوسری جانب ایک اسرائیلی فوجی ترجمان نے کہا ہے غزہ کی پٹی پر حملوں میں اجافہ کیا جارہا ہے۔ واضح رہے اب تک کے اسرائیلی حملوں اور بمباری کے نتیجے میں 4300 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ اسرائیل کے 1400 افراد راکٹ حملوں میں مارے گئے ہیں۔اسرائیل نے حالیہ دو ہفتوں سے زائد دنوں میں بے شمار بار بمباری کی ہے۔ اسی طرح غزہ کے ارد گرد ہزاروں فوجی بھی تعینات کر دیے ہیں۔ سولہ برسوں سے زیر محاصرہ غزہ کا بلاکیڈ رواں ماہ سے بد ترین انداز اختیار کر چکا ہے۔