آرمینیا میں انجینئر کمپنی کی بیرک میں آگ لگنے سے 15 فوجی ہلاک

یریوان، 19 جنوری (یو این آئی/ اسپوتنک) آرمینیا میں فوج کی انجینئر کمپنی کی بیرک میں آگ لگنے سے 15 فوجی ہلاک اور تین دیگر شدید زخمی ہو گئے۔آرمینیا کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔بیان کے مطابق آرمی یونٹ کی انجینئر کمپنی کی بیرک میں آتشزدگی سے 15 فوجی ہلاک اور تین فوجیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔