تل ابیب کی سڑکوں پر خوف کا منظر

ہر طرف ملبہ ہی ملبہ، اسرائیلی شہری دہشت میں مبتلا
    تل ابیب،16؍جون(ایجنسی) اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری لڑائی میں دونوں طرف سے تابڑ توڑ حملے کیے جا رہے ہیں جس سے ابھی تک کافی جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ جنگ کی شروعات گزشتہ ہفتے اسرائیل کے حملوں سے ہوئی تھی جس میں ایرانی فوجی سربراہ سمیت اس کے ٹاپ-20 کمانڈرس جاں بحق ہو گئے تھے۔ اگلے دن ایران نے بھی زبردست جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل کی راجدھانی تل ابیب پر میزائلوں کی برسات کر دی، جس سے وہاں پر کافی تباہی مچی۔پیر کی صبح تل ابیب میں آباد اسرائیلی شہری جب بنکروں سے باہر نکلے تو وہاں چاروں طرفہ ملبہ تھا۔ کئی عمارتیں زمیں دوز ہو چکی تھیں۔ لوگوں میں خوف کا ماحول تھا اور وہ محفوظ مقامات کی تلاش میں تھے۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق تل ابیب میں ہی ایران کی 4 بیلسٹ میزائلیں گری ہیں۔ بنکر میں چھپی ایک خاتون نے بتایا کہ اس نے نیچے سے ہی دھماکوں کی آواز محسوس کی۔ یہ بہت تیز تھی اور میزائلوں کے حملے کی وجہ سے عمارتیں لمحہ بھر میں زمیں دوز ہو گئیں۔ خاتون نے بتایا کہ صبح ہونے پر جب ہم باہر نکلے تو کافی ڈرے ہوئے تھے۔ ہر کوئی خوف میں مبتلا تھا۔ یہاں تک کہ ہم ملبے کے بیچ سے ہوتے ہوئے گزرے تو لوگوں نے ناک بند کر رکھی تھی۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ ہمیں خوف تھا کہ کہیں ہم سانس لیتے ہوئے بارود ہی نہ اندر لے جائیں۔تقریباً 10 اسرائیلی شہریوں کو اپستال لے جایا گیا اور 4 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ کئی عمارتیں منہدم ہوئی ہیں۔ میزائل حملے میں زخمیوں اور مرنے والوں کی تعداد بڑھنے کا امکان ہے۔پیر کی صبح بڑی تعداد میں تل ابیب کی سڑکوں پر خوفزدہ اسرائیلی یہ دیکھنے کے لیے نکلے کہ آخر ایران کے حملوں سے کتنا نقصان ہوا ہے۔ رات بھر ہوئے ایرانی حملوں میں 4 لوگوں کی موت کی خبر ہے۔ اطلاع کے مطابق گزشتہ 4 دنوں سے جاری جنگ میں ایرانی میزائل حملوں میں اب تک 17 اسرائیلی مارے گئے ہیں۔