پیرو میںاحتجاج شروع ہونے کے بعد سے 329 افراد کو گرفتار

لیما، 14 جنوری (یو این آئی) پیرو میں پولیس نے دسمبر 2022 میں حکومت مخالف مظاہرے شروع ہونے کے بعد سے اب تک ایک نابالغ سمیت 329 افراد کو گرفتار کیا ہے۔پیرو کے اٹارنی جنرل کے دفتر نے یہ اطلاع دی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک نابالغ سمیت 329 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کے خلاف بڑے پیمانے پر فساد، تشدد، حکام کے خلاف احتجاج اور عوامی خدمات میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے فوجداری مقدمات درج کیے گئے ہیں۔پیرو کی پارلیمنٹ نے 7 دسمبر 2022 کو سابق صدر پیڈرو کاسٹیلو کا مواخذہ کیا اور انہیں بغاوت کی کوشش کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ انہوں نے مواخذے سے قبل پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کی کوشش کی۔ اس وقت کی وزیر اعظم ڈینا بولوارٹے کو ملک کا نیا لیڈر مقرر کیا گیا تھا۔ان واقعات نے ملک بھر میں مظاہروں کی لہر دوڑا دی، مظاہرین نے مواخذے کے بعد کی حکومت کی مذمت کی اور فوری صدارتی انتخابات اور پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا مطالبہ کیا۔میڈیا نے بتایا کہ احتجاج شروع ہونے کے بعد سے کم از کم 48 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔