اسرائیل کا معصوم فلسطینیوں پر ظلم جاری

حماس نے کہا -بعض یرغمالی رہا کریں گےمگراسرائیل کو مزہ ضرور چکھائیں گے غزہ،یکم نومبر، (یو ان آئی)حماس نے آئندہ چند روز میں یرغمال بنائے گئے مزید غیر ملکی شہریوں کو رہا کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔حماس کے ترجمان ابو عبیدہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ آئندہ چند روز میں چند غیر ملکیوں کو رہا کیا جائے گا، غزہ میں اسرائیل سے 3 محاذوں پر جنگ جاری ہے، ابھی تو صرف شروعات ہیں، ہمیں ابھی بہت کچھ کرنا ہے، غزہ کو دشمن کا قبرستان بنا دیں گے، ہم نے متعدد اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کیا، اسرائیل کی 22 فوجی گاڑیاں بھی تباہ کی گئی ہیں۔ابو عبیدہ نے مزید کہا ہے کہ ہمارے جنگجوؤں نے اسرائیل کے ٹینکوں اور گاڑیوں کو مختلف اینٹی آرمر ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، دشمن کے اہداف پر حملہ کرنے کیلئے کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائل بھی استعمال کیے، جنگ میں اسرائیل گھٹنے ٹیکے گا اور یہ جنگ نیتن یاہو کے خاتمے کا باعث بنے گی، نیتن یاہو کو اپنےقیدیوں کو چھڑوانے کیلئے 20 سال درکار ہوں گے۔حماس کے ترجمان نےاسرائیلی بمباری کا نشانہ بننے والے جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں اپنے کمانڈر کی موجودگی کی تردید کرتے ہوئے اسے بے بنیاد اور جھوٹ قرار دے دیا۔