مکہ مکرمہ میں ایک خوش گوار شام آل انڈیا المعھد الإسلامی العربی کے نام سے منعقد پروگرام میں مشاہیرعلماء نے اپنا تاثرات کیا

المعھد الإسلامی العربی بہت قلیل مدت میں ایک درجن سے زائد ممالک میں ہزاروں شائقین و شائقات کے درمیان اپنی شناخت بنا چکا ہے:مولانا شرف عالم قاسمی
 
الحیات نیوز سروس
مکہ مکرمہ:مطعم الندوی حی النسيم مکہ مکرمہ میں، حضرت الحاج مولانا أبو حماد شرف عالم صاحب القاسمی زيد مجدہم کی تحریک و دعوت پر عربی زبان وادب کے فروغ اور ترویج و اشاعت کی نسبت سے ایک شاندار نشست کا  اہتمام کیا گیا۔مجلس کا باضابطہ آغاز حافظ یاسر کلیم سلمہ اللہ کی تلاوت قرآن کریم سے ہوا، بعدہ مفتی محمد عطاء اللہ صاحب قاسمی مکی نے حاضرین و شرکاء کی مناسبت سے عربی و اردو دونوں زبانوں میں آل انڈیا المعھد الإسلامی العربی کی جھود و خدمات و دائرہ کار کا نہایت ہی جامع اور اچھوتے انداز میں تعارف پیش فرمایا،اور مہمانوں کا پر زور استقبال فرمایا۔ تعارف واستقبالیہ کلمات کے بعد میزبان محترم حضرت مولانا شرف عالم صاحب قاسمی حفظ الله نے مختصر اور پرمغز خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ۔ہے۔ ہندوستان کے مرکزی اداروں کے کبار اساتذہ کرام  علماء و مشائخ کی سرپرستی میں چلنے والا یہ ادارہ ہندوستان ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر اپنی ایک شناخت بنانے میں کامیاب ہوا ہے، اور یہ سب اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور مولانا حماد کریمی ندوی ازھری اور ان کے والد گرامی قدر و دیگر معاون مدربین و اساتذہ کی محنت و اخلاص کا نتیجہ ہے۔اس مجلس میں سال رواں نیپال میں ہونے والے یک ماہی دورہ پر اظہار خیال کیا گیا، اور شرکاء گرامی قدر نے قیمتی اور مفید مشوروں سے نوازا۔شرکاء مجلس میں نیپال سے تشریف لائے ہوئے مہمان محترم حضرت مولانا ڈاکٹر عبداللہ تسلیم ندوی مکی صاحب  رئیس جمعي السن  الخيري  نیپال، و رئیس جامع  القرآن الکريم انروا سنسر نیپال ،حضرت مولانا الیاس نعمانی ندوی ریاضی صاحب مہتمم جامع  عمر فاروق رضی اللہ عنہ کسیا کشی نگر یو پی انڈیا مولانا مفتی محمد شمیم اختر قاسمی،  مولانا مفتی محمد عطاء اللہ صاحب قاسمی، مولانا نظام الدین قاسمی ندوی ، مولانا مشتاق عالم ندوی ، مفتی محمد کلیم أختر قاسمی، مولانا ساجد انصاری صاحب  ندوی، مولانا اظھر صاحب قاسمی، مولانا حافظ نظام الدین مقبول صاحب، مسقط عمان سے عمرہ تشریف لائے ہوئے چند مہمانان کرام  شیخ یوسف البلوشی  ، جناب یعقوب صاحب راجستھان ، جناب بھائی اعجاز صاحب پاکستان،جناب رضوان صاحب ٹور آپریٹر میرٹھ انڈیا،  ساتھ ہی بچوں کی اس مبارک مجلس میں شرکت سے مجلس کا لطف دوبالا ہو گیا، شرکت کرنے والے بچوں میں حافظ یاسر کلیم، حافظ سہیل اختر عرف مدثر شمیم، حافظ نافع بن ڈاکٹر عبداللہ ندوی ، عبیدالرحمن وحبیب الرحمن بن مفتی عطاء اللہ، سعد عرف اسامہ بن ڈاکٹر نعمت اللہ ناظم ، مبشر شمیم و دیگر چند شرکاء شامل تھے۔
واضح ہو کہ اس مجلس میں ہندوستان نیپال عمان پاکستان بنگلہ دیش سمیت پانچ ممالک کے مؤقر مہمان حضرات نے شرکت فرمائی۔مختصر اور پر اثر مجلس کا اختتام شاندار عشائیہ پر ہوا،مجلس کو کامیاب بنانے میں مولانا محمد عطاء اللہ داؤد قاسمی ، مفتی محمد شمیم اختر قاسمی، اور محمد کلیم اختر قاسمی کا تعاون شامل رہا ۔