کیلیفورنیا کے مونٹیری پارک میں فائرنگ سے 10 افراد ہلاک، 16 زخمی

کیلیفورنیا، 22 جنوری (یو این آئی) امریکہ میں کیلیفورنیا کے مونٹیری پارک میں ہوئی فائرنگ میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 16 دیگر زخمی ہو گئے۔ میڈیا رپورٹ میں یہ اطلاع ملی ہے۔یہ واقعہ ہفتہ کو مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے لاس اینجلس سے 13 کلومیٹر مشرق میں واقع مونٹیری پارک میں پیش آیا۔
 بی بی سی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ مانیٹری پارک میں سنیچر کی رات دس بجے پیش آیا ہے جو لاس اینجلس سے تقریباً 13 کلومیٹر مشرق میں واقع ہے۔نئے قمری سال کی خوشیاں منانے کے سلسلے میں اس سالانہ میلے میں ہزاروں امریکی شہری اس پارک میں جمع ہوئے تھے۔