
واشنگٹن،12؍اپریل(ایجنسی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو کہا کہ ہم نے بھارت اور پاکستان کے درمیان جوہری جنگ کو روکا۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں یہ ایک بری ایٹمی جنگ ہو سکتی تھی۔ اس میں لاکھوں لوگ مارے جا سکتے تھے۔ میں نائب صدر جے ڈی وینس اور سکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو کا ان کے کام کے لیے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ "سنیچر (10 مئی) کو میری انتظامیہ نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان فوری جنگ بندی کرانے میں مدد کی۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ ایک مستقل جنگ بندی ہوگی۔ ہندوستان اور پاکستان کی قیادت بضد تھی، میں نے کہا کہ اگر آپ جنگ نہیں روکیں گے تو ہم کاروبار نہیں کریں گے"۔قابل ذکر ہے کہ 20 اپریل کو جموں و کشمیر کے پہلگام علاقے میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے جواب میں بھارت نے 7 مئی کو پاکستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شدید حملے کیے۔ اس کے بعد دونوں ملکوں کے بیچ چار دنوں تک لڑائی چلتی رہی۔
بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے امریکہ سمیت کئی ممالک نے ثالثی کی کوشش کی۔ تنازع کے بیچ میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے بھی بھارت اور پاکستان کا دورہ کر کے دونوں ملکوں میں مفاہمت کرانے کی کوشش کی۔