تین سائنسدانوں کو سال 2023 کے فزکس کا نوبل انعام

اسٹاک ہوم، 3 اکتوبر (یو این آئی) فزکس میں  2023 کا نوبل انعام پیئر اگوسٹینی، فرینک کروسز اور این ایل ہولیئر کو دیا گیا ہے۔ان سائنسدانوں کو مادے میں الیکٹرانوں کی حرکیات کا مطالعہ کرنے کے طریقے تیار کرنے کے لیے اس باوقار ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔نوبل کمیٹی نے منگل کو یہ اطلاع دی۔نوبل کمیٹی نے ایکس پر کہا، ’’رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز نے مادے میں الیکٹران کی حرکیات کے مطالعہ کے لیے روشنی کے اٹوسیکنڈ پلس پیدا کرنے والے تجرباتی طریقوں کے لیے پیئر اگوسٹینی، فیرنک کروسز اور اینی ایل ہولیئر کوفزکس میں 2023 کا نوبل انعام  دینے کا فیصلہ کیا ہے۔مادے میں الیکٹران حرکیات کے مطالعہ کے لیے روشنی کے ایٹوسیکنڈ پلس پیدا کرنے کے تجرباتی طریقوں کے لیے یہ ایوارڈ دیا جائے گا۔ اس ایوارڈ کے تحت دی جانے والی رقم کو اس سال بڑھا کر 1.1 کروڑ سویڈش کراؤن (تقریباً 1 ملین امریکی ڈالر) کر دیا گیا ہے۔ (باقی صفحہ 8پر)