نیوزی لینڈ میں منایا گیا 2023 کی آمد کا سب سے پہلا جشن

آکلینڈ میں ’اسکائی ٹاور‘ سے کی گئی آتش بازی
     آکلینڈ،31؍دسمبر(ایجنسی) ہندوستان میں نئے سال یعنی 2023 کی آمد کا جشن شروع ہونے میں ابھی تقریباً 6 گھنٹہ باقی ہے، لیکن نیوزی لینڈ میں تو یہ جشن شروع بھی ہو چکا ہے۔ نیوزی لینڈ نئے سال کا جشن منانے کے معاملے میں دنیا کا پہلا ملک ہے جہاں آکلینڈ میں آتش بازی کے ساتھ 2023 کا آغاز ہوا۔ آکلینڈ کے سب سے مشہور ’اسکائی ٹاور‘ کو جگمگاتی لائٹ سے سجایا گیا ہے جہاں نئے سال سے قبل کی شام ایک تقریب کے دوران زبردست آتش بازی کی گئی۔دراصل نیوزی لینڈ کا شہر آکلینڈ دنیا کے سب سے شمالی حصہ میں موجود ہے اور نئی صبح دنیا کے شمالی حصے سے ہی شروع ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ نیوزی لینڈ کا شہر آکلینڈ نئے سال کا جشن منانے کے معاملے میں سب سے اول مقام رکھتا ہے۔ یہاں گزشتہ سال 2022 میں بھی کورونا کے وقت نئے سال کے جشن کو آتش بازی کے ساتھ منایا گیا تھا۔جہاں تک ہندوستان کا سوال ہے، آکلینڈ کے مقابلے یہاں نئے سال کا جشن تقریباً 7.30 گھنٹے بعد منایا جاتا ہے۔ ہندوستان میں ابھی شام کے تقریباً 6 بج رہے ہیں، یعنی ابھی نئے سال کا اصل جشن شروع ہونے میں ہندوستانی باشندوں کو مزید 6 گھنٹے انتظار کرنا پڑے گا۔