عالمی تاریخ میں آج کا دن

نئی دہلی 12 جنوری (یو این آئی) ہندوستانی اور عالمی تاریخ میں 13 جنوری کے چند  اہم واقعات اس طرح ہیں:
1607۔ا سپین میں دوالیہ پن کے اعلان کے بعد’بینک آف جنیوا‘کا زوال ہوا۔
1709۔بہادر شاہ اول(شاہ عالم عرف شہزادہ معظم) نے اپنے تیسرے بھائی کام بخت کو شکست دی۔ بعد میں زخمی کام بخت کی موت ہوگئی۔
1818۔ اودھے پور کے رانا نے اپنی حکومت کو بچانے کے لئے انگریزوں سے ایک معاہدے پر دستخط کیا تھا۔
1849۔ پنجاب کے جلیاں والا باغ میں انگریزوں اور سکھوں کے درمیان دوسری لڑائی ہوئی۔
1888۔ واشنگٹن میں جیولوجیکل سوسائٹی کا قیام عمل میں آیا۔
1889۔آسامی طلباء نے اپنے ادبی جریدے ’جونکی‘ کی اشاعت شروع کی۔
1893۔برٹش انڈی پینڈنٹ پارٹی کا قیام عمل میں آیا۔
1910 ۔ نیویارک میں دنیا کی پہلی عوامی ریڈیو نشریات شروع ہوئی۔
1915۔ اٹلی کے ایوی جانو شہر میں آئے بھیانک زلزلہ میں 30ہزار افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔
1926 ۔ مشہور پروڈیوسر اور ڈائریکٹر شکتی سامنت کی پیدائش ہوئی۔
1932۔ دنیا کے سب سے بڑی آبپاشی منصوبہ ’سوکور‘ باندھ کی تعمیر شروع ہوئی تھی۔
1938 ۔معروف سنتور نواز پنڈت شیو کمار کی پیدائش ہوئی۔
1940۔جلیانوالہ باغ میں نہتے لوگوں پر گولی چلانے کا حکم دینے والے پنجاب کے سابق لیفٹننٹ گورنر سر مائیکل او ڈائر کو لندن میں اودھم سنگھ نے گولی مار کر قتل کردیا۔
1948۔ملک کے بٹوارے کے بعد پیدا ہوئے فرقہ وارانہ تشدد کوروکنے کیلئے مہاتما گاندھی نے آخری بار کلکتہ میں بھوک ہڑتال شروع ہڑتال شروع کی تھی اور18 جنوری کو اپنی ہڑتال ختم کی۔
 1949۔روسی خلائی گاڑی سویوز ٹی۔ 11 سے خلاء میں قدم رکھنے والے پہلے ہندوستانی راکیش شرما کی پیدائش ہوئی تھی۔
1958۔ تنتالیس (43) ملکوں کے نوہزار سائنسدانوں نے نیوکلیائی تجربہ پر پابندی لگانے کیلئے اقوام متحدہ میں عرضی داخل کی۔
1964۔ کلکتہ کے بدترین فسادت میں ایک ہزار سے زائد کی ہلاکت ہوئی تھی۔
1966۔ امریکہ نے نیوادہ میں نیوکلیائی تجربہ کیا۔
1967۔ہندوستانی زبانوں خبر رساں ایجنسی ’سماچار بھارتی‘ کا دہلی میں افتتاح ہوا تھا۔
1976 ۔ہندستان کے مشہورطبلہ نواز احمد جان تھر وا کا انتقال ہوا۔
1985۔ ایتھوپیا میں ایکسپریس ٹرین پٹر ی سے اترنے سے کم سے کم 428 لوگوں کی موت ہوئی۔
1988 ۔ چین کے صدر چنگ چیانگ كومو کا انتقال ہوا۔
1993 ۔ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے جنوبی عراق میں ’نو فلائی زون‘کا اعلان کیا اور عراق پر فضائی حملے بھی کئے۔
1995 ۔ بیلاروس نیٹو کا 24 واں رکن ملک بنا۔
1999 ۔ نورسلطان نذربائیف دوبارہ قزاقستان کے صدر منتخب ہوئے۔
2001۔ وسطی امریکہ میں آئے شدید زلزلہ میں 725 افراد مارے گئے تھے۔ زلزلہ کا مرکز سلواڈور کے جنوب میں واقع تھا جس کی شدت ریختر پیمانہ پر 6ء7 تھی۔
2006 ۔برطانیہ نے نیوکلیائی پروگرام کے تحت ایران پر فوجی حملے سے انکار کیا۔
2007 ۔خواتین کے تیئں امتیاز ختم کرنے کے لئے اقوام متحدہ کا 37 واں اجلاس نیویارک میں شروع ہوا۔