اسرو سٹلائیٹ جی سیٹ1کو 5مارچ کو چھوڑنے کے لئے تیار

   حیدرآباد۔ 3مارچ (یو این آئی)سال 2020کے پہلے جی ایس ایل وی مشن میں ہندوستانی خلائی جانچ ایجنسی(اسرو)جیوامیجنگ سٹلائیٹ جی سیٹ1کو 5مارچ کو اے پی کے ضلع نیلور کے سری ہری کوٹہ کے ستیش دھون خلائی مرکز سے چھوڑنے کے لئے تیار ہے۔اسرو کے ذرائع کے مطابق جی ایس ایل وی۔ایف 10جو 2268کیلوگرام کے جی سیٹ کو لے جائے گا کو جمعرات کو 17.43بجے ستیش دھون خلائی مرکز کے دوسرے لانچ پیڈ سے چھوڑا جائے گا تاہم اس کو چھوڑا موسمی حالات پر منحصر ہوگا۔لانچ اتھارائزیشن بورڈ اور مشن کی تیاری کی کمیٹی کا اجلاس ہوگا جس میں جاریہ سال کے اسرو کے پہلے اور 14ویں جی ایس ایل وی مشن کے لئے الٹی گنتی کے بارے میں تصویر واضح ہوگی۔پہلے چارمیٹرقطر والے نوک دارپے لوڈ کو جی ایس ایل وی کی فلائٹ کے ذریعہ پہلی مرتبہ چھوڑا جائے گا۔دیسی ساختہ سائکروجینک اسٹیج والی یہ آٹھویں فلائٹ اورایس ڈی ایس سی،شار کا76واں لانچ وہیکل مشن ہوگا۔اس لانچ وہیکل کی اونچائی۔51.70میٹر ہوگا جو 16منزلی عمارت سے اونچی ہوگی اوراس کا وزن 420.3ٹن ہوگا۔اس کو چھوڑے جانے کے 18منٹ کے بعد اس کے تین مرحلہ علحدہ ہوجائیں گے اور جی سیٹ 1مدار میں چلا جائے گا۔اسرو نے کہا کہ جی سیٹ 1زمین کا مشاہداتی سٹلائیٹ ہے۔