ٹک ٹاک کا نیا حریف "بائٹ" ویڈیوز بنانے والوں کو پیسے دے گا

ویب ڈیسک:ٹک ٹاک کے مقابلے میں ایک نئی ایپ"بائٹ " سامنے آئی ہے جو ویڈیوز بنانے والے صارفین کو رقم ادا کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق وائن کے شریک بانی ڈوم ہوف مین نے ایک ایسے پروگرام کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد صارفین کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو ز پر انہیں انعام دینا ہے ۔اس ایپ پر ویڈیو بنانے والے صارفین کو ناظرین کی دیکھی گئی تعداد کے مطابق پیسے دیے جائیں گے ۔جتنے زیادہ لوگ ویڈیو دیکھیں  گے ا تنے زیادہ پیسے ویڈیوز بنانےوالے افراد کو بائٹ کی جانب سے پیسے ادا کیےجائیں گے ۔