
کیلیفورنیا، 9 مارچ (یو این آئی) سربیا کے ٹینس لیجنڈ نوواک جوکووچ دوسرے راؤنڈ میں بوٹک وین ڈی زینڈ شلپ سے ہار کر انڈین ویلز ماسٹرز سے باہر ہو گئے ہیں۔دو گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے میچ میں ہفتہ کوڈچ کھلاڑی بوٹک وین ڈی زینڈ شلپ نے نوواک جوکووچ کو 6-2، 3-6، 6-1 سے شکست دی۔24 بار کے گرینڈ سلیم چیمپئن جوکووچ کے ساتھ گزشتہ کئی برسوں میں یہ دوسرا موقع ہے جب انہیں کیلیفورنیا میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔میچ کے بعد زینڈ شلپ نے کہا میں نے واقعی اچھی شروعات کی لیکن نوواک نے دوسرے سیٹ میں واپسی کی۔ آخر میں تیسرے سیٹ میں اپنی لے واپس پاکر میں خوش تھا۔دن کے دیگر میچوں میں ساتویں سیڈ آندرے روبلیو کو اٹلی کے میٹیو آرنلڈی سے 6-4، 7-5 سے اورجبکہ 17ویں سیڈ فیلکس اوگر-الیاسائم کو امریکہ کے جینسن بروکسبی سے 6-4، 6-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔