دیپک کمار اور رنوجے سنگھا نے عالمی معیار کی شوٹنگ کی سہولت کا افتتاح کیا

نئی دہلی، 27 فروری (یو این آئی) ہندوستانی شوٹر دیپک کمار اور ٹی وی اداکار رنوجے سنگھا نے آج وسنت کنج کے جی ڈی گوئینکا اسکول میں شوٹنگ کی ایک جدید ترین سہولت کا افتتاح کیا۔یہ شوٹنگ رینج ایک متاثر کن، اولمپک کے سائز کی 10 میٹر کی سہولت ہے، جس میں جدید ایئر رائفلز اور ایئر پسٹل کے ساتھ ساتھ جدید الیکٹرانک ٹارگٹ اسکورنگ سسٹم موجود ہے۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے، رن وجے سنگھا نے کہا، "میں شوٹنگ کی اس سہولت کو دیکھ کر اور یہاں منعقد ہونے والے کچھ کھیلوں کو دوبارہ دیکھ کر بہت پرجوش ہوں۔ اگر چھوٹے بچوں کوا سکولوں میں ایسی سہولتیں اور حمایت مل جائے تو کھلاڑی اورایتھلیٹ ملک کے لیے زیادہ تعداد میں تمغے جیتنے سے نہیں رکیں گے۔ ‘‘ ایشین گیمز میں 10 میٹر ایئر رائفل مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے ہندوستانی نشانے باز دیپک کمار نے کہا، "نشانہ بازی سے متعلق سہولت کا افتتاح ایک خوش آئند قدم ہے۔ ایک ایتھلیٹ میں ہمارے قومی پرچم کو دنیا کے سامنے بلند کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے، اور میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ مستقبل میں اس اسکول، ریاست اور ملک سے کئی ایتھلیٹس بے شمار تمغے لائیں گے۔"جی ڈی گوئنکا گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر مسٹر نِپُن گوئنکا نے کہا، "یہ نشانے بازی کی سہولت طلباء کو بہترین تربیت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اگلی نسل کے چیمپئنز کو تحریک بھی دے گی۔"