9 فروری کو سونی پت میں ہاف میراتھن کا انعقاد کیا جائے گا

سونی پت، 22 جنوری (یو این آئی) ہریانہ کے سونی پت میں 9 فروری کو ہاف میراتھن کا انعقاد کیا جائے گا۔یہ معلومات بدھ کو ڈپٹی کمشنر (ڈاکٹر) منوج کمار نے دی۔ انہوں نے کہا کہ ہاف میراتھن میں ہزاروں رنرز مختلف زمروں میں حصہ لیں گے۔ وزیر اعلیٰ نایب سنگھ سینی مہمان خصوصی ہوں گے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات جو ملک کے بڑے شہروں جیسے دہلی اور ممبئی میں منعقد کی جاتی ہیں، ماضی قریب میں ہریانہ کے بڑے شہروں فرید آباد، گروگرام اور پانی پت میں منعقد کی گئی ہیں۔ اسی طرز پر سونی پت ہاف میراتھن کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہاف میراتھن میں حصہ لینے کے لیے رجسٹریشن ویب سائٹ پر شروع کر دیا گیا ہے۔ میراتھن دین بندھو چھوٹو رام یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، مرتھل کیمپس سے شروع ہوگی اور شہر کے مورتھل روڈ، سیکٹر 14-15 ڈیوائڈنگ روڈ، مہارانا پرتاپ چوک، ٹرک یونین، دیوان فارم سے ہوتی ہوئی واپس مرتھل یونیورسٹی جائے گی۔ ڈاکٹر کمار نے بتایا کہ 21 کلومیٹر اوپن کیٹیگری ہاف میراتھن میں جیتنے والے (مرد اور خواتین) کو ایک ایک لاکھ روپے، فرسٹ رنر کو  (مرد اور خواتین) کو 75 ہزار روپے اور سیکنڈر رنر کو 50 ہزار روپے کا انعام دیا جائے گا۔ انعام اس کے علاوہ مختلف کیٹیگریز میں 10 لاکھ روپے سے زائد کے انعامات دئیے جائیں گے۔