
دبئی، 23 فروری (یو این آئی) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے اتوار کو ون ڈے میں لگاتار نو بار ٹاس ہارنے کا ناپسندیدہ ریکارڈ بنایا۔روہت شرما آج یہاں پاکستان کے خلاف چیمپئنز ٹرافی کے پانچویں میچ میں نویں بار ٹاس ہارے۔ ہندوستانی کپتان روہت شرما کا ٹاس ہارنے کا آغاز سال 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے فائنل سے ہوا۔اس سے قبل ون ڈے کرکٹ میں نیدرلینڈز کے پاس 2011 سے 2013 کے درمیان لگاتار 11 ٹاس ہارنے کا ریکارڈ تھا۔ لیکن اب ہندوستان اس معاملے میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔