
کولکتہ، 3 مارچ (یو این آئی) کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر)نے پیر کو اجنکیا رہانے کو کپتان اور وینکٹیش ائیر کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے لیے ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا ہے۔آج اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے، کے کے آر کے چیف ایگزیکٹو وینکی میسور نے کہا، "ہمیں خوشی ہے کہ اجنکیا رہانے جیسا کوئی شخص ہے، جو ایک لیڈر کے طور پر اپنا تجربہ اور پختگی لاتا ہے۔ مزید برآں، وینکٹیش آئیر کے کے آر کے فرنچائز کھلاڑی رہے ہیں اور ان میں قائدانہ خوبیاں ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ وہ ٹائٹل کے دفاع میں اچھا کردار ادا کریں گے۔ٹیم کی کپتانی کے بارے میں رہانے نے کہا، “کے کے آر ٹیم کی قیادت کرنا اعزاز کی بات ہے۔ یہ آئی پی ایل کی سب سے کامیاب فرنچائزز میں سے ایک رہی ہے۔ میرے خیال میں ہمارے پاس ایک بہترین اور متوازن ٹیم ہے۔ میں سب کے ساتھ کام کرنے اور اپنے ٹائٹل کے دفاع کے چیلنج کو قبول کرنے کے لیے پرجوش ہوں۔‘‘قابل ذکر ہے کہ کے کے آر کا اس سیزن میں پہلا میچ ہوم گراؤنڈ پر 22 مارچ کو رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف ہوگا۔