میڈی گرین کی سنچری، نیوزی لینڈ خاتون ٹیم نے سری لنکا کو دی شکست

نیلسن، 7 مارچ (یو این آئی) میڈی گرین (100) کی سنچری اور ہننا راو (چار وکٹ) کی شاندار کارکردگی کی بدولت نیوزی لینڈ کی خواتین نے جمعہ کو دوسرے ون ڈے میں سری لنکا کو 78 رن سے شکست دے دی۔246 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کا آغاز اچھا نہیں رہا کیونکہ 31 کے اسکور پر اس کے دو وکٹ گر گئے۔ کپتان چماری اٹاپٹو (11) اور وشمی گنارتنے (آٹھ) رن بنا کر آؤٹ ہوئین۔ اس کے بعد ہرشیتا سمر وکرما اور کویشا دلہری کی جوڑی نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان تیسرے وکٹ کے لیے 68 رن کی شراکت ہوئی۔ ایڈن کارسن نے کویشا دلہری (25) کو آؤٹ کر کے شراکت توڑی۔ اس کے بعد سری لنکا کی کوئی بھی بلے باز نیوزی لینڈ کے بالنگ اٹیک کے سامنے زیادہ دیر تک زندہ نہ رہ سکی۔ منوڈی نانایکارا (0)، ہرشیتا سمروکرما (59) نے 77 گیندوں پر چار چوکے لگائے۔ نیلکشیکا سلوا (20)، انوشکا سنجیونی (13)، اچینی کلسوریا (1)، انوشی پریہ درشنی (0)، چیتنا ویمکتی (3) رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ نیوزی لینڈ کے بالنگ اٹیک کے سامنے سری لنکا کی پوری ٹیم 46.4 اووروں میں 167 رن پر آل آؤٹ ہوگئی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ہننا روے نے چار وکٹ حاصل کئے۔ بری النگ اور ایڈن کارسن نے دو دو وکٹ حاصل کئے۔ سوزی بیٹس نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل آج نیوزی لینڈ کی خاتون ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے 59 کے اسکور پر چار وکٹ گنوادیئے۔ سوزی بیٹس (پانچ)، ایما میکلیوڈ (چھ)، بروک ہالیڈے (چھ) اور جارجیا پلمر (28) رن بناکر آؤٹ ہوئیں ۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والی میڈی گرین نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ ازابیلا گیج (19) اور جیس کیر (38) اسکور کرنے والی آخری کھلاڑی تھیں۔ میڈی گرین نے 109 گیندوں میں سات چوکوں کی مدد سے (100) رن بنائے۔ وہ 50ویں اوور کی تیسری گیند پر رن ​​آؤٹ ہو گئیں۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اووروں میں سات وکٹوں پر 245 رن بنائے۔سری لنکا کی جانب سے چماری اٹاپٹو نے دو وکٹ حاصل کئے۔ اچینی کلسوریا، انوشی پریہ درشنی اور کویشا دلہری نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔