اڈیشہ ایف سی نے حیدرآباد ایف سی کو دی شکست

بھونیشور، 15 فروری (یو این آئی) اڈیشہ ایف سی نے یہاں کے کلنگا اسٹیڈیم میں انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل) کے میچ میں حیدرآباد ایف سی کو 3-1 سے شکست دی۔ اوڈیشہ اب 29 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں ساتویں نمبر پر ہے، چھٹے نمبر کی ممبئی سٹی ایف سی (31) سے دو پوائنٹس پیچھے ہے۔ اوڈیشہ کی ٹیم ہاف ٹائم میں ایک گول سے پیچھے تھی لیکن اگلے 45 منٹ میں ایک کے بعد ایک تین گول کر کے جیت کی دعویدار بن گئی۔ اس طرح اوڈیشہ ایف سی نے بھونیشور میں حیدرآباد ایف سی کے خلاف گھر پر لگاتار چوتھی جیت درج کی۔ ہوم ٹیم دوسرے ہاف میں جارحانہ انداز اختیار کئے رکھی اور حیدرآباد ایف سی کو پیچھے سے آگے تک پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے جدوجہد کرنا پڑی۔ اوڈیشہ ایف سی اپنے اگلے میچ میں 23 فروری کو موہن بگان سپر جائنٹس سے کھیلے گی، جبکہ حیدرآباد ایف سی کا مقابلہ ممبئی سٹی ایف سی سے 19 فروری کو ہوگا۔