ایف آئی ایچ پرو لیگ کیلئےہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم کا اعلان

نئی دہلی، 29 جنوری (یو این آئی) ہاکی انڈیا نے بدھ کو ایف آئی ایچ پرو لیگ 2024-25 کے بھونیشور مرحلے کے لیے 24 رکنی ہندوستانی خاتون  ہاکی ٹیم کا اعلان کیا۔ہاکی انڈیا نے آج یہاں کہا کہ لیگ کا انعقاد 15 سے 25 فروری تک کالنگا ہاکی اسٹیڈیم میں کیا جائے گا۔ ہندوستانی ٹیم لیگ میں انگلینڈ، ہالینڈ، اسپین اور جرمنی سے مقابلہ کرے گی۔ ہر ٹیم کے درمیان دو دو میچ ہوں گے۔ ہندوستانی ٹیم کا پہلا میچ 15 فروری کو انگلینڈ کے ساتھ ہوگا۔سلیمہ ٹیٹے ٹیم کی کپتان ہوں گی جب کہ فارورڈ نونیت کور کو نائب کپتان بنایا گیا ہے۔چوبیس رکنی ہندوستانی خاتون ٹیم اس طرح ہے:-ٹیم میں گول کیپر سویتا اور بیچو دیوی  کھاریبام شامل ہیں۔ سشیلا چانو پکھرامبم، نکی پردھان، ادیتا، جیوتی، ایشیکا چودھری اور جیوتی چھتری کو بطور  ڈیفنڈر منتخب کیا گیا ہے۔ مڈ فیلڈ کے طور پر ٹیم میں ویشنوی وٹھل پھالکے، نیہا، منیشا چوہان، سلیمہ ٹیٹے، سنیتا ٹوپو، لالریمسیامی، بلجیت کور اور شرمیلا دیوی شامل ہیں۔فارورڈ کھلاڑیوں میں  نونیت کور، ممتاز خان، پریتی دوبے، رتجا داداسو پسل، بیوٹی ڈونگ ڈونگ، سنگیتا کماری، دیپیکا اور وندنا کٹاریا شامل ہیں۔گول کیپر بنواری سولنکی، ڈیفنڈر اکشتا اباسو ڈھیکالے اور جیوتی سنگھ کے ساتھ فارورڈز ساکشی رانا، انو اور سونم کو فاضل کھلاڑیوں کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ٹیم کے انتخاب پر بات کرتے ہوئے، ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم کے چیف کوچ ہریندر سنگھ نے کہا ’’ہم ایف آئی ایچ پرو لیگ 2024-25 کے بھونیشور مرحلے کے لیے منتخب کی گئی  ٹیم سے خوش ہیں۔ یہ ٹیم تجربہ کار کھلاڑیوں اور دلچسپ نوجوان صلاحیت کا ایک اچھا امتزاج ہے۔ ہماری توجہ ہر پوزیشن میں مضبوط متبادل کے ساتھ متوازن ٹیم  بنانے پر مرکوز ہے۔