
ممبئی، 6 فروری (یو این آئی) ممبئی انڈینس کی ہیڈ کوچ شارلٹ ایڈورڈز نے کہا کہ بلے بازی، گیند بازی اور فیلڈنگ میں کھلاڑیوں کی جارحیت اور بے خوفی میچ جیتنے میں مدد دیتی ہے۔ویمنز پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل) 2025 کے 14 فروری سے شروع ہونے والے سیزن سے قبل ایم آئی کی کوچ ایڈورڈز نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا، ’’ممبئی انڈینز کے کھلاڑی جانتے ہیں کہ ان سے کیا توقع کی جارہی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ کھلاڑی گیندبازی، بلے بازی اورفیلڈنگ کے دوران جارحانہ انداز اپنائیں۔ ہم جانتے ہیں کہ ہم کہاں مضبوط ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہر کھلاڑی بے خوف ہو کر کھیلے اور کھیل سے لطف اندوز ہو۔ جب کھیل کے دوران کسی کھلاڑی کے چہرے پر مسکراہٹ ہوتی ہے تو اس سے مجھے اور بولنگ کوچ جھولن گوسوامی کو خوشی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے گزشتہ سال بہترین کرکٹ کھیلی تھی اور اس سال بھی ہم یہی مطالبہ کر رہے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ لوگ ٹی وی آن کریں اور ایم آئی کو کھیلتے ہوئے دیکھیں۔ ہم نے یقینی طور پر پچھلے سال ایسا کیا تھا اور لوگوں کا انٹرٹینمنٹ ہواتھا۔انہوں نے کہا: "پچھلے سال ہم بہت کم فرق سے آگے بڑھنے سے محروم رہ گئے تھے، جو مایوس کن تھا۔ لیکن ہم نے اسی طرح سے کھیلا، جیسا ہم چاہتے تھے۔ ہم اس سال بھی پرجوش ہیں۔ ہم بہتری کو جاری رکھنا چاہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ہم اس سال سی سی آئی (بریبورن اسٹیڈیم) میں ایک اور فائنل کھولیں۔ نوجوان کھلاڑیوں کے بارے میں کوچ نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ وہ جارحیت لاتے ہیں۔ اب یہ ہم پر منحصر ہے کہ ہم انہیں سکھائیں کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ صرف جارحیت اور چھکے مارنے کا نام نہیں ہے۔ میں آنے والے ٹیلنٹ سے بہت متاثر ہوئی ہوں۔ وہ بہت آگے کی سوچتے ہیں اور ان کا دماغ بھی بہت کھلا ہے۔ ان کی کوچنگ کرنا بہت اچھا تجربہ ہے۔ وہ یہ سب کچھ اپنے چہروں پر مسکراہٹ کے ساتھ سیکھتے ہیں جس سے مجھے بھی بہت خوشی ہوتی ہے۔