ویسٹ انڈیز میں میچ جیتنے کے بعد خود اعتمادی میں ہوا اضافہ

دبئی، 3 مارچ (یو این آئی) چیمپئنز ٹرافی کے گروپ میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 42 رن بنانے والے اکشر پٹیل کا ماننا ہے کہ ویسٹ انڈیز میں ون ڈے میچ میں اچھی بلے بازی کرنے اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرنے کے بعد ان کی خود اعتمادی میں اضافہ ہوا ہے۔میچ کے بعد پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے اکشر نے کہا “بارڈر-گواسکر ٹرافی کے بعد یا ویسٹ انڈیز میں ون ڈے میچ جیتنے کے بعد، میرا اعتماد بڑھ گیا تھا۔ میرے پاس مہارت تھی، لیکن میں اس کا مظاہرہ نہیں کر پا رہا تھا۔ جیسے ہی ایک اننگز آئی تو میں نے نہیں سوچا کہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے کا یہ صحیح موقع ہے۔ ٹیمپرامنٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے، جب آپ مسلسل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں تو آپ زیادہ سوچتے نہیں ہیں۔ ابھی مجھے پتہ ہے کہ میرا وقت صحیح چل رہا ہے۔‘‘اکشر نے کہا’’وراٹ بھائی اور شریئس اچھا کر رہے ہیں، تو میں نہیں سوچتا اور اوپر کھیلوں۔ جب بھی مجھے موقع ملتا ہے میں سوچتا ہوں کہ ٹیم کو کیا ضرورت ہے۔ نیچے جب کھیلتا تھا تو آپ کو تیزی سے رنز بنانے ہوتے تھے۔ اب میں جانتا ہوں کہ میرے پیچھے بلے باز ہیں اور میں بھی حالات کے مطابق کھیل سکتا ہوں۔ میچ کی صورتحال پر منحصر ہے، جیسے اسپنر کو ہٹ کرنا یا اگر آج کی طرح شراکت داری کی ضرورت تھی، ہم نے بھی وہی کیا۔‘‘انہوں نے کہا “ہم سب ورون سے خوش ہیں۔ ہم نے پہلے دو میچ جیتے تھے۔ وہ آخری بار ٹی20 ورلڈ کپ میں کھیلے تھے۔ یہ اتنا آسان نہیں ہے۔ وہاں حالات ٹھیک نہیں تھے، اس کے بعد انہوں نے دکھایا کہ وہ ذہنی طور پر کتنا مضبوط ہو گیا ہے۔ ٹی 20 کے بعد اس نے یہاں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔‘‘اکشر نے کہا ’’میں دو تین برسوں سے سست گیند کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ ان حالات میں میں سست اور تیز دونوں طرح کی بالنگ کر رہا ہوں۔ جب آپ وکٹ حاصل کرتے ہیں تو آپ کے حوصلوں میں اضافہ ہوتا ہے۔