
پنچکولہ، 3 مارچ، (یو این آئی) آسام نے 15ویں ہاکی انڈیا سینئر ویمنس نیشنل چمپئن شپ کے گروپ بی میں ہاکی ایسوسی ایشن آف بہار کو 2-1 سے شکست دی۔پہلے کوارٹر میں قریبی مقابلے کے بعد، آسام نے اتوار کو پنچکولہ کے تاؤ دیوی لال ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ہاف ٹائم سے عین قبل تعطل توڑ ا۔ کپتان منمونی داس نے 29ویں منٹ میں پنالٹی کارنر کو گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ اس کے بعد آسام نے اپنی دفاعی لائن کو مضبوط رکھا اور میچ کو تیسرے کوارٹر تک پہنچا دیا۔ آخری سیٹی بجنے سے چند لمحے قبل، خوشبو پرجاپتی نے 59ویں منٹ میں پنالٹی کارنر کو گول کر کے ٹیم کی برتری کو 2-0 کر دیا۔ لیکن اگلے ہی منٹ میں بہار کی ہاکی ایسوسی ایشن کی نصرت خاتون نے گول کر کے فتح کا مارجن 2-1 کر دیا۔گروپ سی میں آندھرا پردیش نے پول بی کے ایک میچ میں جموں و کشمیر کے خلاف 4-2 سے کامیابی حاصل کی۔ آندھرا پردیش کے لیے ریوتی تھالاری نے دو اہم گول (تیسرے، 17ویں)منٹ منٹ میں کئے۔ ہارتھی لوماڈا (36ویں منٹ) اور مدوگولا بھوانی (45ویں منٹ) نے گول کئے۔ وہیں جموں و کشمیر کے لیے رجنی (10ویں منٹ) اور انجو کماری (57ویں منٹ) نے گول کئےکیا۔گروپ سی کے آخری میچ میں، پڈوچیری نے پول بی میں ہاکی اروناچل پر 6-1 سے شاندار جیت درج کی۔ جے پرتھا ایس نے پڈوچیری کے لیے (13ویں، 39ویں، 41ویں) منٹ میں گول کر کے شاندار ہیٹ ٹرک کی۔ بی دیپیکا (4ویں اور 22ویں) منٹ اور ایس سباسری (40ویں) منٹ میں کئے۔ اروناچل کے لیے واحد گول ہیما نویت (پانچویں منٹ) نے کیا۔