دبئی میں انٹر کانٹینینٹل لیجنڈز چیمپئن شپ ٹرافی کی رونمائی

دبئی، 8 فروری (یو این آئی) دبئی میں منعقدہ شاندار تقریب میں انٹر کانٹینینٹل لیجنڈز چیمپئن شپ (ILC) ٹرافی کی نقاب کشائی کی گئی۔چیمپیئن شپ 3 سے 12 مارچ 2025 تک دہرادون کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی جس میں مختلف براعظموں کی چھ ٹیمیں حصہ لیں گی، جن میں افریقہ لائنز، امریکن اسٹرائیکرز، ایشین ایونجرز، یورو گلیڈی ایٹرز، کیریبین ہریکینز اور ٹرانس ٹائٹنز شامل ہیں۔ٹرافی کی نقاب کشائی کی تقریب کا اہتمام لیگ کے آفیشل منیجرز 100 اسپورٹس مینجمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ نے کیا تھا۔ امیش کمار، ایم ایل اے (خانپور، اتراکھنڈ)، آئی ایل سی کے سی ای او پردیپ سانگوان، جنوبی افریقہ کے سابق بلے باز اور آئی ایل سی کے پروموٹر ہرشل گبز، سابق ہندوستانی کرکٹر مناف پٹیل اور 100 اسپورٹس مینجمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کے بانی رویندر بھاٹی تقریب کے دوران موجود تھے۔پردیپ سانگوان نے کہا، "یہ لیگ صرف ٹورنامنٹ نہیں ہے بلکہ دنیا بھر کے کھیلوں سے محبت کرنے والوں کو ایک پلیٹ فارم سے جوڑنے کا ایک ذریعہ ہے۔ ہندوستان سے شروع ہوکر دنیا کے مختلف براعظموں کا سفر کرتے ہوئے یہ لیگ کئی لحاظ سے خاص ہے۔ اس کا نقطہ نظر کھلاڑیوں میں نئی مسابقتی روح کو جگانا ہے۔ہرشل گبز نے کہا، "انٹر کانٹینینٹل دیگر لیگز سے مختلف ہے کیونکہ یہ متعدد براعظموں پر محیط ہے، جو اسے مزید مسابقتی بناتا ہے۔ اس میں آپ کو ہر اس جذبے کا سامنا کرنا پڑے گا جو بین الاقوامی سطح پر دیکھا جاتا ہے۔ اگرچہ یہ لیجنڈز کرکٹ ہے، لیکن ایک چیز جو کبھی کھیل سے دور نہیں ہوتی، وہ مسابقت ہے اور مجھے یقین ہے کہ شائقین کو اس لیگ میں بہت عمدہ کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔