
تہران، 19 جون (یو این آئی) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی جانب سے ایکس پر قرآن پاک کی سورۃ آل عمران کی آیت نمبر 126 کا ترجمہ پوسٹ کیا گیا ہے ’اور فتح صرف اللہ کی طرف سے ہے، جو غالب ہے، حکمت والاہے‘ (سورۃ آل عمران 3:126)۔انہوں نے ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ یقیناً اللہ تعالیٰ ایرانی قوم کو، حق کو، اور سچائی کے ساتھ کھڑے ہونے والوں کو ضرور فتح عطا فرمائے گا، ان شاء اللہ۔ایرانی قوم کے نام پیغام میں خامنہ ای نے کہا کہ میں اپنی عزیز قوم سے کہنا چاہتا ہوں کہ اگر دشمن کو یہ محسوس ہوا کہ آپ ان سے ڈرتے ہیں، تو وہ آپ کو کبھی نہیں چھوڑے گا۔ان کا کہنا تھ اکہ آپ نے آج تک جو رویہ اختیار کیا ہے، اُسے جاری رکھیں، اور اسی قوت، ہمت اور استقامت کے ساتھ آگے بڑھیں۔سپریم لیڈر نے مزید لکھا کہ امریکہ (جو صیہونی حکومت کا دوست ہے) میدان میں آ چکا ہے اور اس طرح کی باتیں کر رہا ہے، خود اس حکومت کی کمزوری اور بے بسی کی علامت ہے۔