پاکستان نے اب حماقت کی تو سخت ترین جواب ملے گا دہشت گردی کو فروغ دینے پر پڑوسی ملک کو اویسی نے لگائی پھٹکار

مناما،25؍مئی(ایجنسی)بحرین میں ہندوستان کی نمائندگی کر رہے ایک کُل جماعتی نمائندہ وفد میں شامل آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے ایم پی اسد الدین اویسی نے ایک بار پھر پاکستان پر شدید حملہ کیا ہے۔ انہوں نے پاکستان کو ’ناکام ملک‘ بتاتے ہوئے اس کی پالیسیوں کی جم کر تنقید کی۔پاکستان کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے لیے گئے اس نمائندہ وفد کی قیادت بی جے پی رکن پارلیمنٹ بیجنت پانڈا کر رہے ہیں۔ وفد نے بحرین میں کئی اہم لوگوں سے ملاقات کی اور دہشت گردی کے معاملے پر بات چیت کی۔ اس موقع پر اویسی نے کہا، ’’ہماری حکومت نے ہمیں یہاں بھیجا ہے تاکہ دنیا کو یہ سمجھا سکیں کہ ہندوستان گزشتہ کئی برسوں سے کس طرح کے خطروں کا سامنا کر رہا ہے۔ بد قسمتی سے ہمارے کئی بے قصور لوگ مارے جا چکے ہیں۔ اس مسئلہ کی جڑ پاکستان ہے۔(باقی صفحہ 7پر)