محمد یونس نے بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ کے طور پر لیاحلف

ڈھاکہ،08؍اگست(ایجنسی)نوبل امن انعام یافتہ محمد یونس نے بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ کے طور پر حلف اٹھا لیا ہے۔ 84 سالہ یونس نے جمعرات کی رات ڈھاکہ میں ایک تقریب کے دوران حلف اٹھایا۔ خیال رہے کہ طلباء کی زیرقیادت احتجاجی مظاہروں نے وزیر اعظم شیخ حسینہ کو استعفیٰ دینے اور پڑوسی ملک ہندوستان میں پناہ لینے ہونے پر مجبور کر دیا تھا۔