ابوظہبی، 15 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی کے سرکاری دورے کے موقع پر، ریزرو بینک آف انڈیا اور یو اے ای کے مرکزی بینک نے دومعاہدے کئے جس میں مقامی کرنسیوں ہندوستانی روپے اور یواے ای درہم میں لین دین کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک فریم ورک بنانے نیز ادائیگی اورمیسجنگ سسٹم کو جوڑنا شامل ہے۔ اس سے یو اے ای میں بھی یوپی آئی سے لین دین ممکن ہو سکے گا۔مسٹر مودی اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کی موجودگی میں اس سلسلے میں معاہدے پر ریزرو بینک کے گورنر شکتی کانت داس اور یو اے ای کے مرکزی بینک کے گورنر خالد محمد بالما نے دستخط کئے۔ معاہدے کے تحت ہندوستان اور یواے ای کے درمیان مقامی کرنسیوں میں لین دین کے لیے مقامی کرنسی سیٹلمنٹ سسٹم بنانے کے مقصد سے ایک فریم ورک بنایاجائے گا تاکہ دو طرفہ لین دین میں ہندوستانی روپے اور اے ای ڈی کو فروغ دیا جاسکے۔ مقامی کرنسی سیٹلمنٹ سسٹم بنانے سے برآمد کنندگان اور درآمد کنندگان اپنی اپنی کرنسیوں میں بل اور ادائیگیاں کرسکیں گے۔ اس سے روپیہ اے ای ڈی زرمبادلہ کی مارکیٹ کو ترقی دینے میں مدد ملے گی۔ اس سے دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری اورریمٹینس کو بھی فروغ ملے گا۔اس دوران ادائیگی اور میسجنگ سسٹم کے لئے بھی معاہدہ کیاگیا ہے۔ دونوں مرکزی بینک اپنے اپنے فاسسٹ پیمنٹ سسٹم ہندوستان کے یونیفائیڈ پیمنٹس انٹرفیس (یوپی آئی) اور یواے ای کے انسٹینٹ پیمنٹ پلیٹ فارم (آئی پی پی) کو جوڑنے میں تعاون کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی روپے سوئچ اور یو اے ای سوئچ کو بھی منسلک کیا جائے گا۔ اس کے تحت دونوں ممالک کے پیڈ میسجنگ سسٹم کو بھی مربوط کیا جائے گا۔ریزرو بینک نے اپنے بیان میں کہا کہ یوپی آئی، آئی پی پی کو جوڑنے سے دونوں کے صارفین فوری، قابل رسائی اور محفوظ نیز کفایتی شرحوں پر سرحد پار لین دین کر سکیں گے۔ کارڈ سوئچز کو جوڑنے سے گھریلو کارڈ کا باہمی لین دین کے لئے قبولیت بڑھے گی اورکارڈ سے ادائیگی ممکن ہو سکے گی۔ اس کے ساتھ ہی میسجنگ کو جوڑنے سے دونوں ممالک کے لیے مالی پیغام رسانی ممکن ہو جائے گی۔
- صفحہ اول
- اسلامی دنیا
- ہندوستان اوریواے ای کے درمیان مقامی کرنسیوں میں لین دین کا معاہدہ