ہرات کی مسجد میں دھماکہ، پیش امام سمیت 18 افراد جاں بحق

ہرات، 2 ستمبر (یو این آئی) افغانستان کے مغربی صوبہ ہرات کی راجدھانی ہرات شہر کی ایک مسجد میں جمعہ کے روز ہونے والے دھماکے میں پیش امام سمیت کل 18 افراد کی موت اور 23 دیگر کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ایک مقامی اہلکار نے یہ اطلاع دی۔ صوبائی انتظامیہ کے ترجمان مولوی حمید اللہ متوکل نے صحافیوں کو بتایا کہ "مشہور عالم دین مجیب الرحمان انصاری اور ان کے بھائی حبیب الرحمٰن انصاری سمیت کل 18 افراد جاں بحق اور 23 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔اہلکار نے واقعے کے بارے میں مزید تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اس خونی واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔دریں اثناء ہرات پولیس کے ترجمان محمود شاہ رسولی نے صحافیوں کو بتایا کہ مرحوم عالم انصاری جمعہ کی نماز پڑھانے کے لیے مسجد جا رہے تھے کہ ایک خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس سے عالم دین سمیت متعدد افراد موقع پر ہی جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق ابھی تک کسی گروپ یا فرد نے دھماکے کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔رسولی نے اس حملے کا الزام "دشمنوں" پر لگایا لیکن کسی مخصوص گروپ کا نام نہیں لیا۔