شام میں عمارت گرنے سے 10 لوگوں کی موت، 3 زخمی

دمشق، 22 جنوری (یو این آئی) شام کے حلب شہر میں اتوار کے روز  ایک پانچ منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے ایک بچہ سمیت کم از کم 10 لوگوں کی موت ہوگئی  اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔شام کے نشریاتی ادارے شام ایف ایم نے بتایا کہ یہ حادثہ شیخ مقصود علاقہ کے قریب پیش آیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق 30 سے زائد افراد ملبے تلے دبے ہو سکتے ہیں۔فائر فائٹرز اور سول ڈیفنس  کے رضاکار جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ نشریاتی ادارے کے مطابق فی الحال عمارت گرنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔