نئی دہلی، 13 فروری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے پہلے ہندو مندر کو ہم آہنگی، امن اور رواداری کی اقدار کے لئے لازوال خراج عقیدت قرار دیا ہے، جوہندوستان اور یو اے ای دونوں شیئر کرتے ہیں۔مسٹر مودی نے آج یواے ای اورقطر کے دورے ہر روانہ ہونے سے قبل اہنے بیان میں کہا، ’’میں 13 سے 14 فروری تک سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات اور 14 -15 فروری تک قطر جا رہا ہوں۔ یہ 2014 کے بعد سے میرا متحدہ عرب امارات کا ساتواں اور قطر کا دوسرا دورہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ نو برسوں کے دوران، تجارت اور سرمایہ کاری، دفاع اور سلامتی، خوراک اور توانائی کی سیکوریٹی اور تعلیم جیسے متنوع شعبوں میں متحدہ عرب امارات کے ساتھ ہمارا تعاون کئی گنا بڑھ گیا ہے۔ ہمارا ثقافتی اور عوام سے عوام کا رابطہ پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے۔انہوں نے کہا، ’’میں ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے ملاقات اور ہماری جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو آگے بڑھانے کے لیے وسیع تر امور پر بات چیت کا منتظر ہوں۔ مجھے حال ہی میں گجرات میں عزت مآب کی میزبانی کا شرف حاصل ہوا، جہاں وہ وائبرینٹ گجرات گلوبل سمٹ 2024 میں مہمان خصوصی تھے۔وزیراعظم نے کہا کہ یو اے ای کے نائب صدر، وزیر اعظم اور وزیر دفاع اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی دعوت پر، میں 14 فروری 2024 کو دبئی میں عالمی حکومتی سربراہ اجلاس میں عالمی رہنماؤں کے اجتماع سے خطاب کروں گا۔ سربراہی اجلاس سے الگ وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد کے ساتھ بات چیت میں دبئی کے ساتھ ہمارے کثیر جہتی تعلقات کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔