یوکرین کے کیف اور میکولائیو میں دھماکہ

کیف، 14 جنوری (یو این آئی) یوکرین کے دارالحکومت کیف اور میکولائیو علاقے کے رہائشیوں کو سنیچر کی صبح دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔ مقامی میڈیا نے یہ اطلاع دی۔یوکرینی اشاعت زارکالو نیدیلی نے اطلاع دی ہے کہ کیف کے علاقے کے بوچا شہر کے ساتھ ساتھ زاپوریزیا  کے یوکرینی  کنٹرول والے  علاقے اور کئی دیگر حصوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔یوکرین کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن  کی وزارت کے فضائی حملوں کے اعداد و شمار کے مطابق، یوکرین کے زیر کنٹرول زاپوریزیا علاقے کے حصوں پر ہفتے کی صبح فضائی حملوں کی وارننگ کے بعد حملہ کیا گیا۔یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے دسمبر میں کہا تھا کہ اس وقت ملک کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو 100 فیصد تک بحال کرنا تقریباً ناممکن ہے، جس کے نتیجے میں بیشتر شہروں میں بجلی کی کٹوتی کرنی  پڑ رہی ہے۔
یوکرین کی توانائی کمپنی یاسنو (ڈی سولیوشنس) کے سربراہ سرگئی کوولینکو نے بدھ کے روز کہا کہ کیف کو جنتی بجلی کی ضرورت ہے ، اس کی  60 فیصد بجلی مل رہی ہے۔