ایران نے دہشت گردانہ حملوں کے قصوروار ’آئی ایس‘ کو سبق سکھانے کی کھائی قسم، مسجد پر لگایا لال پرچم

تہران ،06؍جنوری(ایجنسی) خلیجی ممالک میں کشیدگی کم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ اس وقت ایران میں غم کا ماحول ہے۔ دو روز قبل بدھ کو ہوئے دو زوردار بم دھماکوں کے بعد وہاں حالات کشیدہ بنے ہوئے ہیں۔ اس دوہرے دھماکے میں 100 سے زائد لوگوں کی موت ہوئی تھی اور کم و بیش 200 زخمی ہوئے تھے۔ کچھ خبروں میں مہلوکین کی تعداد 188 بھی بتائی گئی ہے۔ اب ایران نے اس حملہ کا بدلہ لینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ ایران واقع جامکرن مسجد پر لال پرچم بھی لگا دیا گیا ہے جو کہ کوئی معمولی جھنڈا نہیں ہے۔ یہ ایرانی لال پرچم بدلے کی قسم کی علامت تصور کیا جاتا ہے۔قابل ذکر ہے کہ ایران کی جانب سے یہ پانچویں بار ہے جب بدلہ لینے والا لال پرچم لگایا گیا ہے۔ اس سے قبل جنرل اسم سلیمانی کے قتل کے بعد بھی ایران نے مسجد پر لال پرچم لگایا تھا۔ ایران میں ہوئے 2 دھماکوں کی ذمہ داری جب اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) نے لی، تو اس کا بدلہ لینے کا بھی فیصلہ ایران نے کر لیا ہے۔ ایران اب ہر حال میں آئی ایس کو سبق سکھانے کا ارادہ کر چکا ہے۔ایرانی نیوز ایجنسی ’اِرنا‘ کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے بھی ان حملوں کے بعد ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں انھوں نے ’قصورواروں‘ کو ان کے کیے کی سزا بھگتنے کی تنبیہ دی ہے۔ ایسے میں قیاس لگائے جا رہے ہیں کہ اسلامک اسٹیٹ کی طرف سے ایران پر دہشت گردانہ حملہ، ایران اور اس کے حامی حزب اللہ اور حوثی جیسے انقلابی اداروں کو کھلا چیلنج ہے۔ ایسے میں یہاں پر ان کے درمیان جنگ تیز ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ترکیہ کلے وزیر خارجہ حاقان فیدان نے ایران کے شہر کرمان میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے تعزیت کا اظہار کیا۔سفارتی ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق فیدان نے ایرانی وزیر خارجہ عبداللہیان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔اس دوران وزیر فیدان نے ایرانی شہر کرمان میں گزشتہ روز ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں جانیں گنوانے والوں کے لیے تعزیت کا اظہار کیا۔ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سابق کمانڈر قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی کے موقع پر، جو 3 جنوری 2020 کو عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکہ کی طرف سے کیے گئے قاتلانہ حملے کے نتیجے میں ہلاک ہو گئے تھے۔
 کرمان شہر میں ان کی قبر کے قریب دہشت گردانہ حملے میں دو دھماکے ہوئے۔ان حملوں میں 89 افراد ہلاک اور 284 زخمی ہوئے ہیں