وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین بیمار والد کو دیکھنے دہلی پہنچے

الحیات نیوز سروس 
نئی دہلی؍رانچی،24؍جون:وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین منگل کو دہلی کے لیے روانہ ہوئے۔ جانکاری کے مطابق وزیر اعلیٰ کے والد شیبو سورین دہلی کے ایک اسپتال میں داخل ہیں۔ وزیر اعلیٰ ان کی خیریت جاننے کے لیے دہلی پہنچ گئے ہیں۔ ابھی دو دن پہلے ہی وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی اہلیہ کلپنا سورین بھی دہلی کے لیے روانہ ہوئی تھیں۔واضح ہو کہ شیبو سورین کو کچھ دن پہلے معمول کے چیک اپ کے لیے دہلی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ وزیر اعلی اپنے والد کی صحت کے بارے میں جاننے کے لیے منگل کو دہلی پہنچ گئے ہیں۔ تاہم، سی ایم نے ابھی تک اپنے والد شیبو سورین کی صحت کے بارے میں کوئی سرکاری معلومات شیئر نہیں کی ہیں۔ جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین دہلی کے گنگارام اسپتال میں داخل شیبو سورین سے ملاقات کے بعد واپس لوٹ گئے۔
 وزیر اعلیٰ اپنے والد شیبو سورین کی خیریت دریافت کرنے سر گنگا رام اسپتال پہنچے تھے۔ وہ 2 گھنٹے سے زیادہ ہسپتال میں رہے۔ شیبو سورین کی حالت نازک ہے۔ ابھی دو دن پہلے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی اہلیہ کلپنا سورین بھی دہلی کے لیے روانہ ہوئی تھیں۔