سنت انّا انٹر کالج کی سواتی جھارکھنڈ کی چھٹی ٹاپر بنی

الحیات نیوز سروس 
      رانچی،31؍مئی:سنت انا انٹرمیڈیٹ کالج، رانچی کی طالبات نے جھارکھنڈ اکیڈمک کونسل (جے اے سی) کے ذریعہ اعلان کردہ 2025 کے انٹرمیڈیٹ امتحان کے نتائج میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے اسکول کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ سائنس اور کامرس دونوں فیکلٹیز میں لڑکیوں نے نمایاں نمبر حاصل کیے ہیں۔سائنس اسٹریم میں سواتی کماری نے 471 نمبر (94.2%) حاصل کیے اور کالج میں پہلی پوزیشن اور ریاستی سطح پر چھٹی پوزیشن حاصل کی۔پرنسپل کا پیغام: اسکول کی پرنسپل سسٹر میری ٹوپو نے امتحانی نتائج پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ نتیجہ بہت تسلی بخش ہے۔ میں اس کا سہرا محنتی طلباء، ان کے والدین، اساتذہ اور اسکول خاندان کو دیتی ہوں۔ دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور سب کا شکریہ۔