
نئی دہلی، 31 مئی (یو این آئی)ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ کیسز میں اضافہ ہوا ہے، ہفتہ کی صبح تک فعال کورونا انفیکشن کیسز کی کل تعداد 3395 تک پہنچ گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس انفیکشن کی وجہ سے چار مریضوں کی موت ہوئی ہے۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کل 3395 ایکٹیو کیسز ہیں۔ اب تک 1,435 مریضوں کو اسپتال سے فارغ کیا جا چکا ہے اور یکم جنوری سے اب تک 26 افراد کی موت ہو چکی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 685 ایکٹیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 265 مریضوں کو اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے لیکن اس دوران چار افراد جان کی بازی ہار گئے۔
قومی دارالحکومت کے علاوہ کرناٹک، کیرالہ اور اتر پردیش میں ایک ایک مریض کی کورونا سے موت ہوئی ہے۔وزارت صحت نے آج اس بات کا اعادہ کیا کہ ملک میں کووڈ انفیکشن کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جارہی ہے اور لوگوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔کل ایکٹو کیسز میں، کیرالہ میں سب سے زیادہ 1336 ہیں اور اس کے بعد مہاراشٹر میں 467 اوردہلی میں 375 کیس درج کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ گجرات میں 265، کرناٹک میں 234، گجرات میں 265، مغربی بنگال میں 205، تمل ناڈو میں 185، اتر پردیش میں 117، راجستھان میں 61، پڈوچیری میں 41، ہریانہ میں 26، آندھرا پردیش میں 17، مدھیہ پردیش میں 16، گوامیں 8، اڑیسہمیں سات، جموں و کشمیر ، چھتیس گڑھ، پنجاب میں پانچ، پانچ اتراکھنڈ، میزورم اور آسام میں دو دو اور چنڈی گڑھ میں کورونا کا ایک فعال کیس ہے۔