
نئی دہلی، 30 مئی (یواین آئی) صدر دروپدی مرمو نے جمعہ کو راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں مختلف زمروں کی 15 نرسوں کو ان کی نمایاں خدمات کے لیے سال 2025 کے لیے نیشنل فلورنس نائٹنگیل ایوارڈ پیش کیا۔ ایوارڈ جیتنے والی نرسوں میں اے این ایم (معاون نرس مڈوائف) کیٹیگری میں انڈمان نکوبار کی ریبا رانی سرکار، آندھرا پردیش کی والیویتی سبھاوتی، دادر نگر حویلی اور دمن دیو کی سروج فقیر بھائی پٹیل، لکشدیپ کی رضیہ بیگم پی بی اور مہاراشٹر کی سوجاتا ڈی اشوک، لشدیپ کی راجیہ بیگم شامل ہیں۔ (لیڈی ہیلتھ وزیٹر) کیٹیگری میں اروناچل پردیش کی کجوم سورا کارگا، نرس کیٹیگری میں دہلی کی ڈمپل اروڑا اور میجر جنرل شینا پی ڈی، کرناٹک کی ڈاکٹر بانو ایم آر، منی پور کی لیماپوکپم رنجتا دیوی، میزورم کی وی لالمنگائی، پڈوچیری کی ایل ایس منیموزی، تمل ناڈو کی الامو منگیارکسی اور مغربی بنگال کی ڈالی سواس شامل ہیں۔نیشنل فلورنس نائٹنگیل ایوارڈ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی طرف سے دیا جاتا ہے۔ اس کا مقصد نمایاں نرسنگ اہلکاروں کو ان کی قابل ستائش خدمات کے لیے اعزاز دینا ہے۔